Advertisement

احتساب عدالت سے شہباز شریف کو انصاف مل گیا،باعزت بری

6shwbakoinsaafmil gia.png

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف، نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت 10 افراد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کرتے 10 افراد کو بری کردیا ہے، بری ہونے والےملزمان میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد،نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ ، منیر ضیاِء، امتیاز حیدر، علی سجاد بھٹہ، بلال قدوائی، شاہد شفیق، شاہد محمود اور محمد صادق شامل ہیں۔

8 اپریل کو شہباز شریف اور احد چیمہ کی جانب سے کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، کیس میں نامزد دو ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو پہلے ہی احتساب عدالت نے بری کردیا ہے۔


نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ نے احتساب عدالت کے فیصلے پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے استقامت دی اور مجھے اس آزمائش میں سرخرو کیا۔

احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے وعہدہ معاف گواہ بننے کیلئے کہا گیا، میں نے ملازمت سے استعفیٰ دیا،کیس کے دوران چار پانچ سال میں عوام کے رویےپر افسوس ہوا، میں نے استعفیٰ بھی عوام کے رویے کی وجہ سے دیا، میرے وکیل امجد پرویز نے میری بہت مدد کی، دوبارہ ملازمت پر نہیں جاؤں گا تاہم عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔
 
Ab pardah tu koi reh nahi gia...Aik hi dafah sab choro ko clean chitt de dein..Adalto ka time zaya karnay ka kia fayada?Adara ur PDM..Judiciary aik jagah beth kar Federal..Provincial Govs banayain..PM..CM..Cabinet tashkeel dein...That's it.. Election ka drama karnay ki kia zarorat ha?