Advertisement

احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت نے اسے عالمی سطح کی خبر بنا دیا تھا،اطہر

"یہ احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت وقت نے اسے عالمی سطح کی خبر بنا دیا تھا۔ ابھی میں مختلف بین الاقوامی اخبارات اور جریدے پڑھ رہا تھا، ان میں ہیڈ لائنز میں یہی خبر نمایاں تھی۔ واشنگٹن پوسٹ، وائس آف امریکہ، اے بی سی نیوز، بی بی سی، اور ڈوئچے ویلے سمیت کئی بین الاقوامی نیوز آرگنائزیشنز اس احتجاج کو کور کر رہی ہیں۔یہ بتا رہی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج ہو رہا ہے۔

کل سے جس طرح حکومت نے اسے روکنے کی کوشش کی، کنٹینرز لگائے، سڑکیں بلاک کیں، اور آج انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی، اس پر ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ٹویٹ کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یہ انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے، تمام مواصلاتی نظام بحال کیا جائے۔اطہرکاظمی
Loading X post…
Open original post on X
​