Advertisement

آٹھ لاکھ نکالے گئے افراد کو دوبارہ شامل کرنیکے فیصلے پر ڈاکٹرثانیہ کاردعمل

sani112h13.jpg

شہباز شریف حکومت کے آتے ہی احساس پروگرام کا نام تبدیل کردیا گیا ہے ، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد پیپلزپارٹی کی جیالی ایم این اے شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ بن گئی ہیں۔

شازیہ مری نے آتے ہی اعلان کیا ہے کہ 2019 میں جن افراد کے نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے ہیں، انہیں دوبارہ شامل کرنے کیلئے فہرستوں پر نظر ثانی کی جائے گا۔

جن 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالا گیا، وہ یا تو مالی حیثیت سے مضبوط ہونے کی وجہ سے پروگرام کے اہل نہیں تھے یا سفارشی تھے۔ اس پروگرام میں کئی سرکاری افسران اور انکی بیگمات کے نام بھی شامل تھے جو اس پروگرام سے مستفید ہورہے تھے۔

شازیہ مری کی جانب سے ان افراد کو دوبارہ شامل کئے جانے کے متوقع فیصلے پر احساس پروگرام کی سابق سربراہ ڈاکٹرثانیہ نشتر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لکھا کہ ہم نے دسمبر2019 میں ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سےBISPکی فہرست میں 820,165گھرانوں کی نشاندہی کی جن میں سرکاری ملازمین، ٹیکس دہندگان، گاڑیوں کے مالکان، بیرون ملک سفر کرنے والے لوگ شامل تھے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق یہ سب سماجی تحفظ وظائف کیلیئے اہل نہیں تھے اس لیئے ان کو فہرست سے خارج کیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ جب سال2021میں حکومت کی چندAutonomousایجنسیز کا اور ڈیٹا ہمیں ملا تو انکشاف ہواکہ مزید29,961حکومتی ملازمین اور ٹیکس دہندگان بھی سماجی تحفظ وظائف سےمستفید ہو رہے تھے۔احساس ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سےان سب کوبھی فہرست سےنکالا گیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق کل850,126لوگوں کو نکالا گیاجو مستحقین کاحق کھارہے تھے۔
 
All these kind of individual gratification schemes whether BISP, Langar khana, Shelter home etc are all scams as very few benefit but huge amounts from exchequer are squandered in these names.
 
Khao piyo mazae urao, bhikarion.
امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
All these kind of individual gratification schemes whether BISP, Langar khana, Shelter home etc are all scams as very few benefit but huge amounts from exchequer are squandered in these names.
How do you know? Please give proof. Oh, just realized, Tumhara nam hi kafi hae. امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Advertisement
kia is ko supreme court mein challange nahi kia jaa sakta??? ya is pe supreme court ka notice laina nahi banta, kaisey sar-e-aaam loot maar shoro ho chuki hay?