Advertisement

آلِ شریف کامسخرہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب کی توہین،سیاست کیلئے شرمندگی ہے

Shehbaz-Sharif.jpg

وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

آلِ شریف کا یہ مسخرہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب کی توہین، سیاست کیلئے ندامت و شرمندگی کی وجہ ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

عزت نفس کے احساس سے محروم اس شخص کے وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھتے ہی منصب سے شرافت و وقار رخصت ہو گئے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

یہ شخص اقتدار کیلئے ذلَت کی کسی بھی نوعیّت اور حد گوارا کرنے کیلئے ہمہ وقت آمادہ و تیار ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

رجیم چینج کے اہداف کی تکمیل کیلئے منصوبہ سازوں کو ایسا ہی کسی ننگِ ملت و بےضمیر مہرہ درکار تھا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

اس بے حمیّت شخص نے پچھلے 14 ماہ کے دوران اپنے ہاتھوں سے 6% کی بلند شرح سے ترقی کرتی معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتارا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

اس نااہل، نکمّے اور بددیانت شخص نے مہنگائی کو 12سے 38% تک پہنچایا اور عوام کا جینا دوبھر کیا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

اس مجرم نے اپنی چوری بچانے کیلئے اپنے پاؤں پر کھڑے ملک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈالا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

جاتی امراء کے بھگوڑے قزاق کی کھال بچانے کیلئے اس شخص نے پاکستان میں آئین، قانون، اقدار کے قتلِ عام میں شرمناک سہولتکاری کی، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

معاشی تباہی کا فلڈ گیٹ کھول کر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے مسخرے کے ہاتھوں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی کسی کو ضرورت نہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

کٹھ پتلی سرکار کی فسطائیت کو اسرائیلی مندوب کے بیان کے لحاف میں چھپانے کی کوشش نِری بیہودگی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

جن مجرموں کو ریاست نے پناہ دے رکھی ہے قوم ان کے محاسبے کیلئے یکسو اور تیار ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

لغویات اور بیہودگی کے بھدّے راگ گانے کی بجائے یہ مسخرہ عوام کا سامنا کرنے کی تیاری کرے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

پچھلے 14 ماہ سے جاری ”رقصِ ندامت“ بند کرکے ووٹ کی پرچی کے ذریعے اس مجرم اور اس کے حواریوں کے بارے میں قوم کو فیصلے کا موقع دیا جائے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
​
 
Advertisement
Advertisement
When this clown was imposed by Bajwa a lot of patwaris were singing his praises.He was the most efficient administrator in history of Pakistan.He got things done at what the haramkhor media called ‘showbaz speed’.This maskhra was found out in less than two months.He is corrupt and incompetent good for nothing.