
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن کور ٹ کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز سے منسلک پنک ریزیڈنسی کیس ریفرنس کراچی منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں نامزد 6 ملزمان پبلک آفس ہولڈر تھے ، تاہم ان ملزمان پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات نہیں لگائے گئے، لہذا نیب قوانین کے مطابق یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ قوانین کے مطابق احتساب عدالت کیسز کو متعلقہ فورم کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے، اسی لیے ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت کراچی ملیر منتقل کیا جارہا ہے، تفتیشی افسر کیس کا تمام ریکارڈ اینٹی کرپشن کی عدالت میں جمع کروائیں۔
خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے ڈائریکٹر عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zaridaahsaa.jpg