آزادی صحافت سے متعلق سوال صحافی کو مہنگا پڑگیا ۔۔۔سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے وزیراعظم شہباز شریف سے میڈیا پر پابندیوں سے متعلق سوال کرنے والے صحافی کو نوکری سے فارغ کردیا۔
لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے کچھ روز قبل وزیراعظم شہبازشریف سے سوال کیا تھا کہ ہمیں بتا دیں میڈیا سے پابندیاں کب ختم ہوں گی؟ کب لکھنے اور دکھانے کی اجازت مل جائے گی۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا اور مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اعظم چوہدری کی تعریف کی۔
Loading X post…
Open original post on Xوزیراعظم نے اعظم چوہدری کے سوال پر جواب دیا کہ وہ کسی پابندیوں کے حق میں نہیں، پیمرا کےجو قوانین ہیں تو وزیر اطلاعات یہاں موجود ہیں وہ انہیں ڈیل کریں گی۔
وزیراعظم نے اعظم چوہدری کے سوال پر کہا اگر آپ کی کوئی جائز بات ہے تو سر آنکھوں پر، وہ ماضی میں جھانکنا نہیں چاہتے لیکن ماضی میں جو ہوتا رہا وہ آپ کےسامنے ہے، یہ کہنے کے باوجود وہ یہ کہیں گےکہ وہ پابندیوں کے حق میں نہیں۔
دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کی ہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری پی ٹی وی کا حصہ ہیں، پینل سے نہیں نکالا لیکن اعظم چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سے سوال کرنے پر اسی روز پروگرام سے ہٹادیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xان کاکہنا تھا کہ پروگرام کے لیے بطور تجزیہ نگار سرکاری ٹی وی نے کنٹریکٹ کیا تھا، سرکاری ٹی وی نے عملی طور پر پروگرام سے ہٹادیا ہے اور تحریری آگاہ نہیں کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dhhabaabaha.jpg
Advertisement





