حکومت کی اتحادی جماعتو ں نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم عسکری تعیناتیوں کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی قیادت کو مکمل اعتماد میں لیا ، جس پر تمام جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
اجلاس میں شریک پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے، جمیعت علمائے اسلام ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر فیصلے میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم تقرری آپ کا آئینی حق ہے، اللہ نے آپ کو عزت و منصب سے نوازا ہے ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xاس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی، بی اے پی کے خالد مگسی ،شاہ زین بگٹی، آفتاب شیرپاؤ، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ نے بھی وزیراعظم پر مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
Advertisement





