Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے کانوویشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے 37 ویں کانووکیشن میں کامیاب طلبا و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کالج اسٹوڈنٹس کو بہترین طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانووکیشن میں ‌آرمی چیف نے ڈاکٹر تیمیہ اعجاز کو بہترین کارکردگی پرگولڈ میڈل دیا، جب کہ ڈاکٹرزنیرہ سعید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔تقریب میں کیپٹن محمد شعیب کو بہترین ملٹری کیڈٹ کا گولڈ میڈل دیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے معیاری تعلیم کی فراہمی پرآرمی میڈیکل کالج کے کردارکی تعریف کی. تقریب میں طلبا کے والدین، حاضرو ریٹائرڈ فوجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dg37houXUAQMxK8.jpg

Dg37i2GX4AQGPvI.jpg
​
 
Last edited by a moderator: