Advertisement

آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر انٹرنیٹ بلاک کرنا غلط ہے تو حکومت نو سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کروا رہی ہے؟


پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس بدھ کو ہوا، جس میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے انٹرنیٹ میں خلل پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔


چیئرمین حفیظ الرحمان نے بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے، جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کر دیتے ہیں، اور 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کیا جاتا۔


کمیٹی ممبر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کہاں پر اختیار ہے کہ کسی خاص علاقے میں انٹرنیٹ بلاک کیا جا سکے؟ ایکٹ میں کہاں لکھا ہے کہ کسی خاص علاقے میں انٹرنیٹ بلاک کرنا ہے؟


جس پر وزارت آئی ٹی کے ممبر لیگل نے کہا کہ ایکٹ میں واضح طور پر کسی خاص علاقے کا ذکر نہیں ہے۔


چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ رولز میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دے سکتی ہے۔


سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیئرمین پی ٹی اے سے کہا کہ قانون میں نہیں لکھا تو آپ انٹرنیٹ کیسے بلاک کر سکتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اگر یہ غلط ہے تو حکومت نو سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کرواتی ہے؟ میں تاریخ اور وقت بتا سکتا ہوں کہ کب کب انٹرنیٹ بند ہوا۔


کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم حکومت نہیں، ہم پارلیمان ہیں۔ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ آپ سب کبھی نہ کبھی حکومت میں رہے ہیں۔


سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز میں بھی صرف مواد کا ذکر موجود ہے۔


جس پر وزارت آئی ٹی کے اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ اگر حکومت کہے کہ کسی علاقے میں تمام آن لائن مواد کو بلاک کرنا ہے، تو اس علاقے میں تمام آن لائن مواد کو انٹرنیٹ بند کر کے ہی بلاک کیا جاتا ہے۔


چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2016 سے جب بھی وزارت داخلہ کا خط آتا ہے، انٹرنیٹ بند ہوتا ہے۔ میرے آنے سے پہلے یہی پریکٹس چلتی رہی ہے، اور آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی قانونی رائے وزارت قانون اور وزارت داخلہ دے سکتی ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حکم پر کئی بار سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں۔ پھر 8 فروری کو الیکشن کے روز بھی انٹرنیٹ کی بندش غلط تھی؟ سپریم کورٹ کے حکم پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بند ہوتی ہیں۔


سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ رولز کئی سال پہلے بنے ہوئے ہیں۔


جس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کیا رولز ایکٹ سے آگے جا سکتے ہیں؟ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے تو کیا وزارت نے نظرثانی دائر کی؟


سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کیا وزارت کا یہ کام نہیں کہ سپریم کورٹ کو بتائے کہ یہ چیز ایکٹ یا رولز میں نہیں ہے؟


کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ڈاؤن لوڈ سپیڈ ٹھیک ہے مگر ایپلیکیشنز نہیں چل رہیں، وائس نوٹ بھی نہیں جا رہے۔


چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سات سب میرین کیبلز ہیں، چار سے پانچ مزید سب میرین کیبلز آرہی ہیں، اور دو افریقہ کیبل بچھانے کا کام اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت دنیا میں انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے پاکستان 97 ویں نمبر پر ہے۔ اس سب میرین کیبل کو شارک نہیں کاٹ سکتی، آپ کسی اور چیز کو شارک کہتے ہیں تو وہ الگ بات ہے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اس مولوی نما جرنیل یا جرنیل نما مولوی کو بھئ آج ہی پتہ چلا کہ بیر کا مونہہ کس طرف ہوتا ہے اور بیر کا پچھواڑہ کس طرف ؟ ورنہ اس سے پہلے یہ ہر چیز کو الٹ ہی سمجھتا رہا جیسے سگنلز کور میں مرد کے سگنل کو کھسرے اور کھسرے کے سنگل کو مرد ہی سمجھتے رہے اور سمجھنے کی وجہ سے ان کا آئی کیو لیول ہے
 
اس داڑھی والے منافق شیطان کو جی ایچ کیو کے سامنے ننگا کرکے ٹانگ دینا چاہئے تاکہ حافظ ***** آتے جاتے روز اپنے نگینے کو دیکھتا رہے ۔
کیسے کیسے بے غیرت۔ڈفر اور جاہل ڈیرہ ڈیرہ کلو کے میڈل سینوں پر سجا کر سالوں سے ملک پر قابض فوج میں ملک کے مامے بنے ہوئے ہیں ۔اور وقت آنے پر ملک کے دشمن کے سامنے پتلونیں اتارنے میں دو سیکنڈ بھی نہیں م لگاتے ہیں
 
Last edited:

جب ایسے ڈنگر جس نے ساری عمر بس بندوقیں صاف کی ہوں اس کو آئی ٹی کے بارے میں چھنکنا پتہ ہو گا مگر ہر فوجی سمجھتا ہے کہ اس کی پیدائیش آئینسٹائین کے نطفے سے ہوئی ہے۔

Captain America Lol GIF by mtv
​
 
Duffer generals have destroyed the country, but corrupt & undemocratic ******** of PMLUN Patwari are still licking thier balls.