Advertisement

آئی سی سی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا،بڑا کھلاڑی انجرڈ،متبادل طلب

11ویلسسندہبائفتیت.png

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ کے کئی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن گزشتہ روز ایونٹ میں اپنے پہلے میچ کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے اس میچ میں 78 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بیٹنگ کے دوران ایک گیند ان کے الٹے ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا، نیوزی لینڈ ٹیم میچ تو جیت گئی مگر کپتان نے میچ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ان کا انگوٹھا گیند لگنے سے زخمی ہوگیا ہے اور اس میں سوزش آگئی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

بعدازاں کیوی کپتان کے انگوٹھے کا ایکسرے کروایا گیا جس میں ان کے انگوٹھے کی ہڈی میں فریکچر پایا گیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فریکچر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے آئندہ میچز میں شمولیت مشکوک قرار دی ہے اور ان کی جگہ ٹام بلنڈل کو بطور کور کھلاڑی بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

کیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق کین ولیمسن کو واپس نہیں بلوایا جارہا کہ وہ اس امید کے ساتھ ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے کہ اگلے ماہ ہونے والے میچز میں شریک ہوسکیں۔