Advertisement

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

434272_3239579_updates.jpg


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا بجٹ پر ایف بی آر سے مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کی ایف بی آر کے ساتھ آج مجموعی طور پر 3 ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اگلے مالی سال وصولیوں کا ٹارگٹ 15264 ارب رکھنے پر اصرار ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے وصولیوں کا ٹارگٹ کم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال انفورسمنٹ کی مد میں 778 ارب رکھے جائیں اور 430 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں، نئے ٹیکسز کہاں کہاں لگائے جائیں گے، ایف بی آر حکام اس حوالے سے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا آئی ایم ایف کے ساتھ وصولیوں کا ہدف جی ڈی پی کے 11.2 فیصد رکھنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم سیلز ٹیکس سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے اور سیلز ٹیکس شرح کم کرکےسب پر برابر لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس شرح 22.8 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

Source
Loading X post…
Open original post on X
2010 میں جب 18 ویں ترمیم آئی تو ہمارا قرضہ 10 ہزار ارب کا تھا جو کہ آج لگ بھگ 100 ہزار ارب ہو چکا ہے یہ سارے کمالات 18 ویں ترمیم کے ہیں وفاق قرضے لیے جا رہا ہے جبکہ صوبے خرچہ کیے جا رہے ہیں ! فرخ سلیم ۔۔

Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ​


IMF BHEE CHORRU HAY, AIK TAURAF YA AUR DOSRI TAURF LOAN APPROVE.
 
Last edited: