وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہوجائے اور پھر ہم مذاکرات کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کیلئے ہمارےخلاف جیو پالیٹکس ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ایسی ترامیم کی گئی جو ناقابل برداشت ہیں، یہ ایسی ترامیم ہیں جو ریاست کے اندر ریاست کو ظاہر کرتی ہیں، اسٹیٹ بینک پاکستان کا مرکزی بینک ہےکسی عالمی ادارے کا نہیں، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، ہم آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم چاہتا ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد کردیں،آئی ٹی میں ترقی نا کریں تو کیا ہم شرح نمو کو صفر اعشاریہ29 فیصد پر رکھیں ، ہم آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے نوجوان کو روزگار دینا چاہتے ہیں، بطور خود مختار ملک ہمیں اتنا حق ہوناچ چاہیے کہ کہاں ٹیکس چھوٹ دینی ہے کہاں نہیں، ہم جانتے ہیں کہاں سے کتنا ٹیکس اکھٹا کرنا ہے۔
فرخ حبیب نے اسحاق ڈار کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار سمیت سارے مافیا نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اب اسحاق ڈار پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے سری لنکا کا ذکر کرکے یہ پاکستان کی معشیت کی رہی سہی ناؤ بھی ڈبونے پر تلا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1669336055051620354
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا کیا ہے ان کا سارا لوٹ مار کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے یہ پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائینگے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imfpkaahha.jpg