- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرام راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے کہا آئینی عدالت بنتی ہے تو بدقسمتی ہوگی ،چپقلش کا ماحول ہے، شب خون مار کر اس وقت آئینی عدالت بنانا مناسب نہیں ، آئینی عدالت اتفاق رائے سے بننی چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ میں اصولی طورپر بھی آئینی عدالت کےخلاف ہوں ، یہ بالکل غلط ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوپر ایک عدالت بنادیں، ہر ایک کا فرض ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم مانیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ آئینی عدالت بنانے کی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کو بدلنے کی ترمیم ہے ، یہ چاہتے ہیں ایسی آئینی عدالت ہو جس کا چیف جسٹس وزیراعظم خود لگائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ آئینی عدالت بنا کر پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے ریفرنس لاناچاہتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملٹری عدالت کے حوالے کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کچھ کرکے حکومت آئین کا حلیہ بگاڑنا چاہتی ہے، ایسا آئینی نظام جس کی بنیاد دھوکہ دہی ہو وہ نہیں چل سکتا، بدقسمتی سے یہاں پر ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے لوگوں کےاہلخانہ کو اغواکیاجاتاہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم اسوقت ناقابل قبول ہے ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے ، اس وقت جو کچھ بھی ہورہاہے اس کا مقصد صرف بدنیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے تو نظام گرجاتاہے ، حکومت آئین کا مذاق اڑارہی ہے تو کیسے ہمارے بچے آئین پسند رہیں گے، میں سمجھتاہوں جھوٹ ،فریب کا نظام نہیں چل سکتا، کہیں نا کہیں سے آواز اٹھے گی جو چنگاری بنے گی ہم کھڑے رہیں گے۔
سینئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نظرآرہاہےکہ لوگوں کو ادراک ہورہاہے کہ بنیادی اصولوں کیساتھ کھڑا ہوناہوگا، انسانی حقوق پر اس وقت بڑےبڑےدانشور چپ کرکے کیوں بیٹھے ہیں۔
ØÚ©ÙÙØª آئÛÙÛ ØªØ±Ø§ÙÛÙ Ú©Û Ø°Ø±ÛØ¹Û Ø¹ÙØ±Ø§Ù خا٠ک٠ÙÙØ¬Û Ø¹Ø¯Ø§ÙØª Ú©Û ØÙاÙÛ Ú©Ø±ÙØ§ ÚØ§ÛØªÛ ÛÛ
Ø§Ø³ÙØ§Ù Ø§ÙØ¨Ø§Ø¯ : سÙÙØ§Ù Ø§Ú©Ø±Ù Ø±Ø§Ø¬Û Ú©Ø§ Ú©ÛÙØ§ ÛÛ Ú©Û ØÚ©ÙÙØª آئÛÙÛ ØªØ±Ø§ÙÛÙ Ú©Û Ø°Ø±ÛØ¹Û Ø¹ÙØ±Ø§Ù خا٠ک٠ÙÙØ¬Û Ø¹Ø¯Ø§ÙØª Ú©Û ØÙاÙÛ Ú©Ø±ÙØ§ ÚØ§ÛØªÛ ÛÛÛ
urdu.arynews.tv
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/zk9fUrR.jpeg





