آزاد امیدوار
Minister (2k+ posts)
لیاری میں مرنے والے گدھوں کا معاوضہ ادا کیا جائے. صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری نے لیاری آپریشن سے متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو اتوار کو ٹیلی فون کرکے اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ صدر کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے ڈیٹا مرتب کرکے آئندہ دو رز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ متاثرین کے ڈیٹا کی تیاری کا کام ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جمال مصطفی قاضی کے سپرد کردیا گیا جو فوری طور پر متاثرین کے کوائف جمع کرکے رپورٹ تیار کریں گے اور یہ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے ، بعد ازاں یہ رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی جائے گی اور صدر کی ہدایت پر ان متاثرین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ دریں اثناء لیاری آپریشن کے دوران 25 ایسے خاندان جن کا ذریعہ معاش گدھا گاڑی چلانے سے منسلک تھا اور ان خاندانوں کے گدھے دوران آپریشن فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کا روزگار ختم ہوگیا تھا۔ صدر نے سندھ حکومت کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان خاندانوں کی مالی معاونت کرے تاکہ وہ باعزت طریقے سے دوبارہ اپنا روزگار شروع کرسکیں۔