Zardari and Bilawal called by NAB, PPP to adopt aggressive strategy

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

493592_85505082.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی کل نیب آفس طلبی پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کارکنوں کے ہمراہ نیب دفتر میں پیش ہوںگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بار بار نیب میں طلبی کے بعد اب جارحانہ طرز عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس بار پیشی کے موقع پر بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پارٹی کارکنان کو 29 مئی کی صبح 9 بجے زرداری ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ریاست سے بغاوت کے بعد ریاست کو بھی سختی پر اترنا پڑےگا اور جب طالبان نہیں ٹھہر پائے تو آخر میں مجرموں کو ہی شکست ہوتی ہے
عوام کے سامنے یہ ڈرامہ بھی بےنقاب ہو گا کے ہم احتساب کے لئے حاضر ہیں جسے کوئی شکایات ہے وہ عدالت چلا جائے کچھ عرصہ پہلے لوٹ مار کمپنی کا یہ ہی بیانیہ تھا
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Yes, more videos and interview - wrangle NAB chairman so bad that he let these crooks go free.
 

Back
Top