Zardari wants his revenge....
Zardari wants to take revenge for which he is notorious for.
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برمنگھم میں صدر زرداری پر جوتا پھینکنے والے شمیم خان کو ملک بدر کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔وزارت داخلہ نے شمیم کا مجرمانہ ریکارڈ برطانوی حکام کے حوالے کر دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمیم کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شمیم 1993ء میں اپنے مخالف پر فائرنگ اور انسپکٹر کو زخمی کر کے لندن بھاگ گیا تھا، بلائی گالا پولیس اسٹیشن میں اس وقت اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جس انسپکٹر کو شمیم نے زخمی کیا تھا وہ اب کوٹلی میں ڈی ایس پی ہے جبکہ جس شخص پر فائرنگ کی گئی وہ معذور ہو چکا ہے آزاد کشمیر سے بھاگنے کے بعد شمیم برطانیہ میں اپنے دوست مشتاق کے ساتھ رہا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق کو بعد میں اس کے بیٹے نے قتل کر دیا جبکہ برطانوی پولیس نے شمیم سے بھی تفتیش کی، شمیم کا ایک بیٹا اسلام آباد میں لندن جانے والی فلائٹ پر منشیات لے جاتے بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ خان کبھی پی پی کا کارکن نہیں رہا اور وہ برمنگھم کنونشن میں لارڈ نذیر احمد کے ساتھ داخل ہوا، ذرائع نے کہا کہ دعوتی کارڈز کی تقسیم میں بدانتظامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمیم ہال میں داخل ہوا برمنگھم کنونشن کی تقریب کے دعوتی کارڈز کی تقسیم کی ذمہ داری صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری فوزیہ حبیب کے پاس تھی جبکہ پیپلز پارٹی نے آغاز میں جوتا پھینکنے کا واقع رونما ہونے سے ہی انکار کیا تھا۔