You are scared of Maryam Nawaz - Maiza Hameed to Gen (retd) Amjad Shoaib

kkppmc

Councller (250+ posts)
صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو بھکاری اعظم قرار دیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کا الزام عائد کیا۔
لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ تمہارا لقب مہرہ ہے،تم کٹھ پتلی ہو اور کسی کے اشارے پر ناچتے ہو ،دنیا آپ کو اس لئے نہیں مانتی۔


x Advertisement







00:00




00:00



Ad

انہوں نے کہا کہ جب سازشوں سے نااہلوں اور نالائقوں کو حکومت ملے گی تو ملک کا یہی حال ہوگا،اس وقت پاکستان میں جعلی صادق اور امینوں کی حکومت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تم خود کٹھ پتلی ہو، کسی کی آنکھ کا اشارہ دیکھتے ہو، تم کیا این آر او دو گے، تم سے این آر او مانگا کس نے ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کوئی بہادر فیصلہ قوم کی تقدیر سدھار دیتا ہے، وہ بہادر لیڈر جس نے 28 مئی کو 1998ء میں6 دھماکے کرکے پاکستان کا مستقبل، دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے، ہم ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدرکلنٹن نے 5 مرتبہ وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا کہ دھماکے نہ کرو،تم کہتے ہو نریندر مودی میرا فون نہیں اٹھاتا،نواز شریف نے تو یہ گلہ نہیں کیا کہ وہ فون کرتے ہیں ان کا فون نہیں سنا جاتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم عوام کے ووٹ چوری کرکے آئے ہو، اس لیے تمہیں دنیا کا کوئی ملک عزت دینے پر تیار نہیں،عمران کا فون نہ سننے والا مودی وہی ہے جو چل کر نواز شریف کے پاس آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں مودی کا یار نہیں کہیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ہمسایہ ملکوں سے دوستی ہو، جنگ اور مار کٹائی نہ ہو۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں کے باوجود نوازشریف نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے،آج ہمارا نالائق اعظم کشکول لے کر ادھر ادھر کیوں گھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم بھکاری اعظم ہو، 6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا،اب بتاؤ بجلی کی قیمت کہاں پہنچ گئی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نالائق اعظم خوف میں مبتلا ہے،تم سازش کرکے آئے ہو، اسی لیے تمہیں نوازشریف کو جیل میں رکھنا پڑتا ہے،وہ باہر ہو تو تمہاری حکومت ایک دن نہیں چلتی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اگر فیصلہ کرکے مریم اور حمزہ کو نائب صدر بنا دیتی ہے تو تمہاری ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں،عدالتوں میں کیا جاتے ہو، سیاسی میدان میں مقابلہ کروں، عدالت کے پیچھے نہ چھپو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو خود ہربات پر کسی کا محتاج ہو، کسی کی آنکھوں کا اشارہ دیکھتا ہو، وہ کسی کو این آر او کیا دو گے، تمہاری تو یہ حالت ہے کہ تمہارے وزرا کا بیٹنگ آرڈر ایک لمحے میں درہم برہم کردیا جاتا ہے اور تم دیکھتے رہ جاتے ہو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ فاٹا واقعے پر کہیں حکومت نظر آئی، نالائق اعظم کا ایک بیان بھی آیا،قومی اسمبلی کے دو ایم این ایز پر الزام لگا، لیڈر آف دی ہاؤس کو جواب دینا چاہیے ،و ہ کہاں چھپ کر بیٹھا ہے۔
 

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
One thing Bilawal Zardari and Mariyum safdar must know that with anti foj and pro PTM pro Indian narrative you not gonna get power in this country....in the end people are with Army as they saved them from Indian aggression and threats
 
Last edited:

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے تو واقعی مریم قطری سے ڈر لگتا ہے

کیونکہ

پورے کا پورا منہ میں ڈال لیتی ہے اور ڈکار

بھی نہیں مارتی

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ایک جھوٹی سزا یافتہ جعلساز عورت سے کون خوفزدہ ہے اس کے پاس نہ اخلاق نہ کردار اس سے زیادہ کر سکتی ہے کے بکے اور بکتی رہے،اور تو کچھ نظر نہیں آیا جس سے ڈر لگے کسی کو
 

Back
Top