دنیا نہیں چاہتی کہ ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرے۔ہلیری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ دنیا نہیں چاہتی کہ ایران نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرے، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران تیل استعمال کرنے سے کئی ممالک دستبردار ہو رہے ہیں اور ہماری جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر عملدرآمد 28 جون سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، ملائیشیاء، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، سری لنکا، تائیوان اور ترکی کو ایران سے تیل کی خریداری سے استثنی دیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ان ممالک نے 28 جون کے بعد سے چھ ماہ تک ایران سے تیل کی خریداری میں واضح کی نہ کی تو ان ممالک کے مالیاتی اداروں کو امریکی بینکنگ سسٹم سے قطع تعلق کا سامنا پڑے گا۔