Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

لندن: ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دے دیا، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 60 رنز پر گری جب تمیم اقبال 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سومیا سرکار نے 30 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، سومیا سرکار کو مورس نے آؤٹ کیا۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی، مشفیق الرحیم نے 78 اور شکیب الحسن نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ، بنگلہ دیش کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست
ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دے دیا، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں


- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/91mJoOs.jpg