sherkhan314
Minister (2k+ posts)

دوستوں میں کئ دِن سے دیکھ رہا ہوں پی ٹی آئ کے کچھ لیڈرز کے خلاف کچھ لوگ کافی بکواس کر رہے ہیں۔ اِن میں ایک عدنان نامی شخص ہے جو کہتا ہے کہ وہ ایک پی ٹی آئ ممبر ہے۔ ایک پرو پی ٹی آئ ہے وہ بھی "اندر" کی خبریں لاتا ہے۔ کوئ لو پی ٹی آئ کے نام سے ہے۔ اور بھی بہت سے آئیں گے۔
اِن سب لوگوں کا ٹارگٹ پی ٹی آئ نہیں بلکہ آپ لوگ ہیں۔ یہ چاہتے ہیں نوجوان کنفیوز ہوں اور پی ٹی آئ سے دِل برداشتہ ہو جایئں۔ نوجوان پارٹی کی جان ہیں اور پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔
پہلے آپ لوگوں کو کہا گیا عمران اکیلا ہے اور باقی لوگوں کا کوئ نام نہیں۔ جب بڑے لوگ بڑی پارٹیوں کو چھوڑ کر عمران کے ساتھ شامل ہوئے تو کہا پرانے لوگ آ رہے ہیں۔ خود بھی نون لیگ نے تمام پرانے اور نہ صرف پرانے بلکہ کرپٹ لوگوں کو بھی لیا۔ منافق اتنے بڑے کے خود اعتراض بھی کرتے رہے پرانے لوگوں پر جبکہ اپنی پارٹی بھری ہوئ تھی انہی لوگوں سے۔
پھر پرانے لوگ چھوڑ کر گئے تو کہا سُنامی کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ اور اُنہی چھوڑے ہوئے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنا شروع کر دیا۔
آج بھی پارٹی اپنی جگہ کھڑی ہے تو یہ مزید پراپاگینڈا کر رہے ہیں کہ پارٹی کہ اندر مسائل ہیں اور سیف اللہ نیازی، حامد خان، عارف علوی، عواب علوی اور دیگر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
[HI]میں شروع سے صرف عمران خان کو جانتا ہوں۔[/HI] آپ بھی شروع سے عمران کو ہی جانتے ہیں۔ میں صرف اور صرف عمران پر بھروسہ کرتا ہوں پورے پاکستان میں۔ [HI]یہ کون لوگ ہیں جو یہاں نئے نئے ناموں سے آ رہے ہیں[/HI]؟ میں اِن کو نہیں جانتا نہ انکی بکواس سنوں گا نہ چاہوں گا کوئ اور انکی بکواس سُنے۔
آپ یوتھ آجکل نشانے پر ہیں۔ یہ امتحان آپکا اور اپکی حِس کا۔ سحیح بندہ پہچانہیں یا اِن شیاطین کے وسوسوں میں پڑ جائیں۔ [HI]نیا پاکستان یا وہی "یہودی لابی" پراپاگینڈا ایک نئے نام سے[/HI]۔
[HI]آپ سے پچھلی نسل عمران کو رد کرکے پاکستان کو یہاں تک لے آئ ہے۔ اِس بار فیصلہ آپکا[/HI]