وہاں آج بھی بھٹو زندہ ہے!!! یہاں جاری شیر کا دھندہ ہے!!!
گٹھ جوڑ ہے چور لٹیروں کا یہ ملک ہے محض وڈیروں کا یہاں سینکڑوں لوگ جلائے گئے یہاں اربوں کھربوں کھائے گئے یہاں آصم آج آزاد ہوا شرجیل بہت دلشاد ہوا ایان دبئی میں جا بیٹھی انصاف کو دانت دکھا بیٹھی عزیر بھی باہر آئے گا کوئی کچھ بھی کر نہ پائے گا کچھ اور میثاق بنائیں گے خود کھائیں گے اور کھلائیں گے جمہور کے نام پر لوگوں کو بس "لالی پاپ" دکھائیں گے میرے دیس میں جب تک یہ اندھی عقیدت زندہ ہے تم سن لو کھول کے کانوں کو وہاں آج بھی بھٹو زندہ ہے!!! یہاں جاری شیر کا دھندہ ہے!!!