Will Imran khan going to take action against CM punjab protocol - Faisal vawda responce

Dr Adam

President (40k+ posts)
سمجھ سے بالا ہے کہ پی ٹی آئ میں ہر بندہ عقلِ کُل کیوں بنا ہوا ہے؟
پارٹی کے ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کا کام نہیں ہے کہ ٹی وی پر آ کر ان جوکر اینکروں کے سامنے تاویلیں باندھتا رہے . یہ حاجن یہی سوال اس سے پہلے ١٠ اور پارٹی کے لوگوں سے بھی پوچھ چکی ہے اور ہر بندے نے اپنا ہی گتکا کھیلا ہے. کسی کی کھوپڑی میں یہ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئ کے خلاف ایک منظم منفی میڈیا کمپین شروع ہوئی ہوئی ہے اور بار بار ایک ہی سوال کو پارٹی کے مختلف لوگوں سے پوچھا جا رہا ہے تاکہ موضوع ڈیڈ نہ ہونے پانے
عمران کا ہیلی کاپٹر اور بزدار کا جہاز، اسکے علاوہ اور کوئی موضوع ہی نہیں ہے کسی لفافے کے پاس

دنیا کے ہر ملک میں حکومت کا ایک ہی ترجمان ہوتا ہے اور وہی روزانہ پریس بریفنگ کا ذمہ دار ہوتا ہے، یہاں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟؟
ایک مرتبہ جب میڈیا پر سرکاری جواب آ جائے تو ٹی وی پر آنے والے پی ٹی آئ کے لوگ ان لفافوں کو صاف صاف کہ دیں کہ سرکاری جواب آ چکا ہے اور اسکے بعد اب کسی اور جواب کی نہ ہی ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش

مجھے تو فواد جیسے کائیاں آدمی کی بھی اس سوال پر آئیں بائیں شائیں سن کر تعجب ہوا تھا. تاویلوں پر تاویلیں دئیے جا رہا تھا اور لفافہ آگے سے بک بک کرنے سے باز ہی نہیں آ رہا تھا. فواد کو ون لائنر جواب دینا چاہئیے تھا کہ سیکورٹی ایجنسیز کی کلیئرنس کے بغیر وزیر اعظم پاکستان کے متعلق کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا
بات ختم

 

Back
Top