Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کاخوف بھارتی دعوت نامہ میں رکاوٹ بن گیا۔بھارت نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو شرکت کرنے کا دعوت نامہ اس لئے نہیں بھیجا کہ اگر وہ نہ آئے تو اس سے بی جے پی کی جگ ہنسائی ہوگی کہ عمران خان نے نریندر مودی کو اس قابل نہیں سمجھا۔
بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے قائدین نے پارٹی صدر امیت شاہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر عمران خان آ گئے تو سارے میڈیا کا فوکس وہ ہونگے اور نریندر مودی کو وہ کوریج نہیں ملے گی جو وہ چاہتے ہیں۔ ملکی اور عالمی میڈیا انکے اردگرد ہی گھومتا یہی وہ خدشہ اور خوف تھا جو دعوت نامہ بھیجنے میں رکاوٹ بنا ۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے یہ مہم بھی چل رہی تھی کہ اگر عمران خان بھارت آئے تو مودی کی بجائے وہ سارا میلہ لوٹ لینگے ۔
پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ عمران خان ایک طلسماتی شخصیت ہیں جہاں بھی وہ جائے گا سب کی توجہ کا مرکز بن جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور نواز شریف کے مشترکہ کاروباری دوست شخصیات بھی دعوت نامہ نہ بھیجنے کا سبب بنے ۔ ڈاکٹر انتھونی مارچل کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو دعوت نامہ بھیج دیا جاتا تو دنیا کو ایک اچھا پیغام جاتا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ٹینشن بھی کم ہوتی ۔میرا نہیں خیال کہ بھارت کا یہ کوئی دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔پروفیسر سردار تاجیندر پاریکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اینٹری نریندر مودی کی حلف وفاداری کو متاثر کر سکتی تھی اسی ڈر اور خوف نے ہی بی جے پی کو ایک بھونڈا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ۔

Daily 92 Roznama ePaper - مودی کی حلف برداری :عمران کی شخصیت کاخوف بھارتی دعوت نامہ میں رکاوٹ بن گیا
نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کاخوف بھارتی دعوت نامہ میں رکاوٹ بن گیا۔بھارت نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو شرکت کرنے کا دعوت نامہ اس لئے نہیں بھیجا کہ اگر وہ نہ آئے تو اس سے بی جے پی کی جگ...
www.roznama92news.com
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/F93SDpw.jpg