دل کرتا ہے ایک بہت بڑا قہقہ لگاوں ان جاہلوں پر۔ جو کل سے بلوں باہر نکل آئے ہیں۔ کوئی چاوں چاوں کررہا ہے تو کوئی بھاوں بھاوں۔۔۔۔
ٹی وی پر حسب معمول جو اینکر ہر روز انہ ایک گھنٹہ کی بھونک کے بعد اگلے دن پھر حاضر ہو جاتے تھے ۔ اب ان چار گھنٹے کی چاوں چاوں سے کسے دلچسپی ہوسکتی ہے ۔۔۔
نہ ہی ریٹنگ بڑھی ۔۔۔ نہ عمران خان کی پریس کانفرنس کو کسی نے قابل سماعت سمجھا۔۔۔
ارے بھائی لوگ آپ لوگوں کی روز روز کی جاہلانا بکواسیات سے تنگ آچکے ہیں۔ اب انہیں کوئی پرواہ نہی کہ نواز کے پیسے کہاں ہیں۔ کاروبار کہاں ہے ۔ انہیں اگر غرض ہے تو یہ کہ نواز ان کے لئے کیا کررہا ہے ۔ اسے جو انہوں نے تاج پہنایا ہے ۔ کیا وہ ان کے لئے اچھا سربراہ ثابت ہو رہا ہے یا نہی ۔ کیا ملک کو وہ صیح سمت لے کر جارہا ہے یا نہی ۔۔۔وہ ان کے مسائل حل کرنے میں کتنا سنجیدہ ہے ۔ عوام کو اس سے غرض ہے ۔ ۔
وہ کہتے ہیں نا کہ ۔۔۔ قافلہ چلتا رہا۔ کتے بھونکتے رہے ۔۔۔۔۔قافلہ منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔۔۔۔ 2018 قریب ہے ۔۔۔۔
پانامہ لیکس۔۔۔ پوٹن کے پیسے باہر۔۔ امریکیوں کے پیسے باہر۔۔۔۔ ہر ملک کے سیاستدان کے پیسے باہر کاروبار میں لگے ۔۔۔۔اس میں کیا غلط ہے ؟
نواز کے بچے باہر کاروبار کررہے ہیں۔ اگر ملک میں کریں تو تب بھی گلہ ۔۔۔۔ اگر باہر کریں تب بھی گلہ ۔۔۔
لیکن نہی ۔۔۔۔ اگر عمران کے بچے باہر رہیں۔ باہر پڑھیں ۔۔۔ کل وہ بھی وہ پر اپنا کاروبار کریں گے ۔۔ وہیں رہیں گے ۔۔۔ اور موصوف یہاں منافقت میں دوسروں کے خلاف چول بازی میں مصروف نظرآئیں تو اس کھلے تعضاد پر کیا کہا جائے ؟
میری نظر میں ۔ کسی بھی سیاستدان کا کاروبار اس کے ملک میں نہی ہونا چاہئے ۔ اگر ملک میں ہوتا ہے تو الزام لگایا جاتا ہے ۔ قرضہ لے لیا۔ قرضہ معاف کروا لیا۔۔۔ خود ٹھیکے لے لیئے ۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔ سیاستدان کا اصل کام ملک کی سیاست اور ملک چلانے سے غرض کو دیکھنا ہے ۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہی کہ وہ ملک سے باہر کاوروبار کرے۔ آخر اسے بھی اپنی دال روٹی چلانی ہے ۔ ۔
ابھی چند سال پہلے کی بات ہے ۔ جب یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کا پارٹی فنڈ ملین ڈالرز باہر اسٹاک میں لگا ہوا ہے ۔ منافہ کمایا جارہا ہے ۔۔۔ وہ ایک پارٹی کا فنڈ ہے ۔ ذاتی ملکیت نہی ۔ نہ ہی ذاتی کاروبار ۔ اس بارے فنڈ دینے والوں کو اعتماد میں نہی لیاگیا۔۔۔لیکن حیرت ہے ۔ اب موصوف اور مخالفین کو شکایت ہوگئی ۔
فوج جرنیلوں کے پیسے ملک سے باہر۔ اولاد باہر۔ گھر بار اور ملکی راز بھی باہر۔ برائے فروخت۔ وہاں خاموشی کیوں ؟
مشرف ، پاشا ، منصورلحق جیسے غدار سب کچھ لوٹ کر ملک سے باہر سیٹل ہیں۔ اس پر فوج کو آوازیں دینے والوں کی خاموشی صاف ظاہر کرتی ہے کہ اصل میں ان کے گلے میں فوج کا ہی پٹہ موجود ہے ۔۔ کرپشن پر سندھ میں آپریشن رینجر کرے گی۔ تو جناب رینجر کی کرپشن پر ان کے خلاف آپریشن کون کرے گا؟
کیا فوج اپنےاندر کرپٹ ترین فوجیوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے /؟ کبھی نہی ۔۔۔ صاحب قیامت آجائے گی۔ لیکن دنیا میں آخرت تک یہ فرشتے ہی رہیں گے ۔ ۔۔
میں بطور ایک محب وطن پاکستانی ۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہی کہ نواز کا کاروبار ملک سے باہر ہے یاکہ ملک کے اندر۔ مجھے اس سے غرض ہے کہ وہ پاکستانی ہے ۔ وہ پاکستان میں رہتا ہے ۔ اسے پاکستانیوں نے تاج پہنایا ہے ۔ اب مجھے اس بات سے غرض یا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کے لئے کیا کررہا ہے۔
یہی جمہوریت ہے ۔ یہی پاکستانیت ہے ۔ ووٹ کا احترام کریں۔ عوام کی رائے کا احترام کریں۔ اور یہی جمہوریت ہے کہ بھونکنے والے مخالفین پر بھونک بھونک ہلکان بھی ہوتے رہیں۔ اور یوں یہ قافلہ چلتا رہے ۔۔۔2018 تک ۔۔۔ اور میرے جیسے محب وطن پاکستانی ۔ انہیں دیکھ کر ۔ قہقہ لگا کر ۔ آگے نکل جائیں۔
ہا ہا ہا ہا۔۔۔ ۔ہاہاہا۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔
۔