janbazali
Chief Minister (5k+ posts)

سپریم کورٹ نے پچیس جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی ہے راجہ رینٹل کو، میرا نہیں خیال کہ سپریم کورٹ اس کے ساتھ بھی گیلانی والا سلوک کرے گی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے چھ آپشن دیے تھے اس میں سے دو آپشن بہتر ہیں۔
١۔ ایک کمیشن بنا کر خد ہی سوئس عدالت کو خط لکھ دے۔
٢۔ حکومت کو ختم کر کے نئے الیکشن کا علان کر دے۔
میرے خیال میں تو دوسرا آپشن بہترین ہے، کیونکہ الیکشن کا معاملہ اگر ان لٹیروں پر چھوڑا گیا تو یہ اس کو آگے ٹالنے کی کوشش کریں گے۔ سپریم کو رٹ کو چاہیے کہ پچیس جولائی تک اگر راجہ خط نہیں لکھتا تو عدالت اس حکومت کو ڈس مس کر دے اور نئے الیکشن کرانے کا علان کر دے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت کئیر ٹیکر وزیر اعظم کا بھی علان کر دے اور الیکشن کمیشن کو بھی آرڈر دے کہ جلد از جلد الیکشن کی تیاری کی جائے۔ کئیر ٹیکر گورمنٹ کو یہ مینڈیٹ دیا جائے کہ جتنے بھی سکینڈلز چل رہے ہیں جلد از جلد ان کو نمٹایا جائے اور سزائیں دی جائیں۔ اور نئے الیکشن ہونے تک سب موجودہ حکمرانوں کے ناموں کو ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا جائے۔