We want serious dialogues with Sharif government :- Shah Mehmood Qureshi

NohmnAli

MPA (400+ posts)
Copied From somwhere!
م پاکستانیوں کی غیرت کس وقت جاگتی ہے اور کس وقت سوتی رہتی ہے ؟

ہمارے غیرتمند لوگوں کی غیرت جاگ اٹھی ہے ... کہ بہنیں، بیٹیاں کیوں احتجاج کر رہی ہیں... انکی ہمت کیسے ہوئی کہ گھروں سے باہر نکلیں..

مجھے تو ایسا اعتراض کرنے والوں کی 'غیرت' پر شک ہونے لگتا ہے.... ملک میں غریب کے استحصال کا نظام رائج ہے، کرپٹ نظام اور بدنیت حکمران نے غریب کے منہ کا نوالہ چھین لیا لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی... وہ روٹی کے حصول کیلئے گردہ، آنکھیں فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا، لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی..... روزنہ ریپ، ڈکیتی، قتل کے واقعات ہوتے ہیں، لیکن کسی کو انصاف نہیں ملتا، لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی........ ریپ ہوا اور انصاف نہ ملنے پر لڑکی نے سرعام خود کو آگ لگاکر جان دے دی، لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی ....... بھوک پیاس سے سیکڑوں بچے مر گئے ۔۔۔۔ لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی... ماڈل ٹاؤن میں سو لوگوں کو پولیس نے گولیوں سے بھون دیا، کوئی انصاف دلانے والا نہیں، لیکن ان کی غیرت نہیں جاگی ...... چوری، ڈکیتی، کرپشن، اقربا پروری، ملاوٹ، چوربازاری، ذخیرہ اندوزی، غریب کا حق مارنا، یہ سب عام ہے لیکن کسی کی غیرت نہیں جاگتی......

یہاں غیرت جاگتی ہے تو دوسرے کی بہن، بیٹی کو دیکھ کر کہ وہ سکول کیوں گئی، کالج کیوں گئی، یونیورسٹی میں کیوں پڑھا، وہ نوکری کیوں کر رہی ہے یا اپنے حق کیلئے آواز کیوں اٹھا رہی ہے...

واہ میرے ''غیرت مند'' دوستو ..... تمہاری ''غیرت'' کو سلام ..
 

Back
Top