[h=1]انڈونیشیا میں مگرمچھ روسی سیاح کو نگل گیا
[/h]
اے ایف پی ہفتہ 2 اپريل 2016
روسی سیاح کی لاش 4 روز بعد سمندر سے برآمد ہوئی۔ فوٹو؛ فائل
جکارتا: مشرقی انڈونیشیا کے راجا امپاٹ جزیرے میں مگرمچھ نوجوان روسی سیاح کو نگل گیا جس کی لاش 4 دن بعد سمندر سے برآمد کی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں روسی سیاحوں کی جانب سے اپنے دوست سرگئی لیخور کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گی جس کے 4 دن بعد روسی سیاح کی لاش راجا امپاٹ جزیرے سے دریافت کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک بڑا مگرمچھ روسی سیاح کے ارد گرد چکر لگا رہا تھا اور سرگی کے زخموں سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مگرمچھ کا ہی شکار ہوا ہے۔
روسی سیاح کے دوست کے مطابق سرگئی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی ٹور گائڈ کی موجودگی میں ہی گھومنے جاتا تھا مگر حادثے والے دن اس نے اکیلے ہی جانے کا فیصلہ کیا اور جس مقام سے اس کی لاش ملی وہ بھی انتہائی خطرناک اور نوکیلے پتھیریلوں والا ہے جہاں بڑی تعداد میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/483650/