کھلاڑی بھی تو وہی کچھ کر رہے ہیں جو انہوں نے اپنے حکمرانوں سے سیکھا ہے کہ لُٹو تے پُھٹو! - دوسری طرف نجم سیٹھی اور شہریار خان کی گیدڑ بھبکیاں سن کر ہنسی آتی ہے۔ جن حکمرانوں کے مقدمے سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں یہ دونوں بزرگ ان کے ساتھ کام کرنے کو تو تیار ہیں لیکن جواری کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ صاحب یہ منافقت چھوڑیں اور ان جواریوں کے ساتھ ویسے ہی ایڈجسٹ کریں جیسے آپ دونوں نے کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ رؤف کلاسرا