Watch Imran Khan's reply on COAS recent statement on corruption

Milk Shaykh

Banned
عمران خان نے کرپشن کیخلاف آرمی چیف کے بیان &#1

عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن سے پہلے نواز شریف چار سوالوں کا جواب دیں۔ کہتے ہیں کرپشن کے خاتمے کیلئے پورا پاکستان آرمی چیف کے ساتھ کھڑا ہے۔
پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں پہلی باری ہے جب ہم آئے تو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے تھی اب خیبرپختونخوا کے حالات بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال میں 70 فیصد غریبوں کا علاج ہوتا ہے شرم نہیں آئی الزام لگا دیا گیا۔ کرپشن کو بچانے کے لیے ہسپتال پر الزام لگایا گیا اگر ان کو پاکستان کے ہسپتالوں کی فکر ہوتی تو بیان نہ دیتے۔ اگر شوکت خانم میں عوام کا پیسہ غلط استعمال ہوا تو ایکش کیوں نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے کہا دنیا کی تاریخ میں پہلا احتجاج چوری چھپانے کے لیے ہوا؟۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن کو اپنے درباریوں کے ذریعے بلیک میل نہیں کیا کیونکہ حکومت کا کام بلیک میل نہیں پکڑنا ہوتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے 6 سال ٹیکسز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اگر شوکت خانم میں کوئی غلط کام ہوا تو ان کا کام ہے مجھے جیل میں ڈالتے ان کے درباریوں کو شرم آنی چاہیے۔ میاں صاحب ڈکٹیٹر کی گود میں پلے جمہوریت کا پتا ہی نہیں ۔ میاں صاحب الیکشن میں دھاندلی کر کے الیکشن کمیشن کو بھی خرید لیتے ہیں۔ میاں صاحب جمہوریت میں پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا نواز شریف حکومت میں مشرف کی ڈکٹیٹر شپ سے زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے ان کی پرفارمنس سے مشرف کی بہتر پرفارمنس تھی۔ عمران خان نے کہا وزیراعظم کمیشن بعد میں بنائیں پہلے چار سوالوں کے جواب دیں، پیسہ کہاں سے آیا ، کیسے باہر گیا، جائیداد کب خریدی اور کیا اس پر ٹیکس دیا۔ میاں صاحب کے بچے الگ الگ بیانات دے رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا مے فیئر کے اپارٹمنٹ خریدنے کا پیسہ کدھرسے آیا اگر نہیں بتایا تو لوگ سمجھیں گے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے آیا۔ یہ کوئی صفائی نہیں کہ پیپلز پارٹی والے بھی کرپٹ ہیں بلکہ کرپٹ لوگوں کو بلیک میل کرنا نہیں انہیں پکڑنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا میں تو سمجھ رہا تھا میاں صاحب علاج کروانے گئے لیکن مشن کچھ اور تھا۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ چپ کر کے بیٹھ جائیں گے ایسا نہیں ہو گا 24 اپریل کو اپنا اگلہ لائحہ عمل دیں گے۔ پاناما پیپرز لوکل نہیں عالمی ایشو ہے ہم سارے پاکستانیوں کو اکٹھا کریں گے۔ اب واضح ہو جائے گا جو پارٹی ان کو بچائے گی ان کے بھی پیسے پکڑے جائیں گے۔ دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا جا رہا ہے اور نیب کے مطابق ایک دن میں 12 ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کر کے دبئی میں ساڑھے 700 ارب کی پراپرٹی خریدی گئی۔ نیب کے چیف کو میاں صاحب سے دبکا لگا جس وجہ سے وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گئے۔ عمران خان نے کہا آرمی چیف کے کرپشن کے بیان پر پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں نیا احتساب ایکٹ بنایا سب پارٹیوں کا بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے جنرل حامد کے تحفظات بھی نئے ایکٹ میں دور ہو گئے ہیں۔ ہم خیبرپختونخوا میں اداروں کو آزاد کر رہے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی مداخلت سے کام کر سکیں۔ خیبر بینک کا مسئلہ کرپشن کا نہیں۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/332984
 

Adeelsaleem

Chief Minister (5k+ posts)
Terrorism & Corruptions are linked, that's why COAS will finish corruption before he leaves - Dr Shahid Masood


Alternate Link
 
Last edited:

Missfit

Senator (1k+ posts)
Re: Accountability will be across the board now - Dr Shahid Masood

is bnday ki batain sun k lgta hai k ab sab kuch theek ho jaey ga or ab sab chor pakry jaen gy pr aakhir main kuch bhi nahi hota (serious)
 

Hadith

Minister (2k+ posts)
Re: Accountability will be across the board now - Dr Shahid Masood

GEN SAB thora sa dunda Adalutoon ,JUDGOON aur wakeeloon ko bhi deen.

 

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)
احتساب ، احتساب تو سب ہی کہتے ہیں اور احتساب ہونا بھی چاہیے ۔ مگر سوال یہ پیدا
ہوتا ہے کہ احتساب کرے گا کون ۔ کیا نواز شریف یا زرداری احتساب کریں گے ۔ کیا عدلیہ
احتساب کریگی ۔ کیا نیب میں ہمت ہے کہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال سکے ۔ نواز شریف
اور زرداری پارٹی مافیا بن چکے ہیں ۔ عدلیہ پولیس اور الیکشن کمیشن ان کی جیب میں ہیں
تو احتساب کیسے ہوگا ۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ انتخاب کے زریعہ عوام احتساب کریں گے
تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ۔ یقین جانیں آج انتخاب ہوں تو ن لیگ پہلے سے زیادہ
سیٹس کے ساتھ اسمبلی میں ہوگی ۔ سندھ میں حکومت پھر پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔
احتساب صرف ایک فرد ہی کرسکتا ہے اور وہ ہے راحیل شریف ۔ اور حالات بتا رہے ہیں
کہ سٹک اب اپ ہونے کو ہے ۔ راحیل کو مجبورا ایسا کرنا ہوگا کہ قوم کوراحیل شریف پر مکمل اعتماد ہے ۔ قوم اس وقت راحیل شریف کے ساتھ ہے اور اس نے امیدیں راحیل کے ساتھ
وابستہ کر لی ہیں ۔
نواز شریف سے کہا گیا تھا مونچھوں والا چیف مت لینا مگر نواز شریف کسی کا کہا مانتا ہی نہیں اور اب بھگتنے کو تیار ہوجائے ۔ اب کی بار انڈیا کے سوا کوئی ملک اس خاندان کو
اڈاپٹ بھی کرے گا ۔

 

Ocean 7

MPA (400+ posts)
Re: I don't know why people are surprised with COAS Raheel Shareef's statement

Ik...it's true....Pakistan is run by Pakistani foreign workers , who remit their hard earn money and away from their love ones. I am abroad last 40 years. still I live in the same house and life not change much except support my family and relatives...Now too old about retire so confused... our rulers became rich and rich b4 our eyes...
 

bravepaki

MPA (400+ posts)
yar kitni dafa in choru ko azmana he, ab bus kur du bus , please army cheif sahib , mulk ke liye kuch kur ke jaye ase na jaye
 

Back
Top