Khurpainch
Minister (2k+ posts)

پولیس افسر شہریوں کو سمجھا رہا ہے کہ اردگرد کوئی مشکوک شخص دکھائی دے تو پولیس کو رپورٹ کیجیے اس پر شہری اسے بتاتا ہے کہ میرے پڑوسی کو چیک کیجیے وہ وقت پر دفتر جاتا ہے کام ایمانداری سے کرتا ہے رشوت نہیں لیتا۔ جھوٹ نہیں بولتا۔ ٹریفک کے اصولوں کی
پابندی کرتا ہے ! وہ پاکستانی نہیں لگتا۔
پابندی کرتا ہے ! وہ پاکستانی نہیں لگتا۔
بلند ترین ادارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اُس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیچے کیا کچھ نہیں ہو رہا ہو گا۔ وہ بچہ جس کا سکرپٹ کسی اور کو دے کر اسے تقریر سے روکا گیا زندگی بھر کے لیے ایوانِ صدر سے متنفر ہو گیا۔ وہ اپنے ملک کے مستقبل اور اس ملک میں اپنے مستقبل کے بارے میں کیا جذبات و توقعات رکھے گا! جس لڑکی کو! بیٹھے بٹھائے دوسرے کا تیار کردہ سکرپٹ مل گیا اس میں ''جواں ہمتی اور ''خود انحصاری کے کیسے کیسے ''ارفع حوصلے بیدار ہوں گے!!
Last edited: