بظاہر تو لگتا ہے کے بھنگ پی کے سوئی ہوئی ہے یہ قوم ... اگر نہیں جاگے تو اللہ پاک اس قوم کو دوسرے لوگوں سے تبدیل کر دے گا
اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو، وہ وقت قریب آپہنچا ہے
جب تخت گرائے جائیں گے ،جب تاج اچھالے جائیں گے
اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں
جودریاجھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے
کٹتے بھی چلوبڑھتے بھی چلوبازوبھی بہت ہیں سربھی بہت
چلتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے
اے ظلم کے ماتولب کھولوچپ رہنے والوچپ کب تک
کچھ حشر توان سے اٹھے گا کچھ دورتونالے جائیں گے