امریکا کا F-16 طیارہ کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
یلیفورنیا: امریکا کا جنگی طیارہ رہائشی علاقے میں ایک گودام میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کا ایک تربیتی ایف- سولہ طیارہ کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں ایک گودام کی چھت توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگیا اور تباہ ہوگیا، پائلٹ نے
طیارے میں سے بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تاہم گودام میں موجود 5 ملازمین زخمی ہوگئے۔
امریکی جنگی طیارہ گودام میں گرنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، معجزانہ طور پر گودام میں آگ نہیں لگی، ریسکیو اداروں نے گودام کے زخمی ملازمین کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پائلٹ کو طبی معائنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔
امریکی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ طیارہ سیو آکس کے امریکی فضائی بیڑے 114 ویں فائٹر ونگ کا حصہ تھا اور معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا۔

امریکا کا F-16 طیارہ کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ - ایکسپریس اردو
پائلٹ نے طیارے سے بروقت چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی