Trump and our Rulers: (خاک میں مل گۓ نگینے لوگ)

Annie

Moderator
خاک میں مل گۓ نگینے لوگ


tcDh5dj.jpg


جی ہاں غور سے دیکھئیے یہ ہمارے عظیم باباۓ قوم جناب قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ ہی ہیں اور یہ انکے آگے جھک جھک کر ملنے والے کوئی اور نہیں بلکے آج کے مائی باپ اور اسوقت کے امریکہ کے سفیر ہیں ، یہ بھی ایک وقت تھا، قائد صاحب کا اتنا وقار ، خوداری اور دبدبہ تھا کے طاقتور ملکوں کے سفیر بھی بڑے احترام کیساتھ جھک کر ملتے تھے ، یہی نہیں جب برطانیہ کے سفیر نے قائد سے کہا برطانوی بادشاہ کا بھائی آرہا ہے آپ اسے ائرپورٹ لینے چلے جائیے گا قائد صاحب نے پرسکون اور دبنگ انداز سے فرمایا چلا جاؤں گا کل کو اگر میرا بھائی برطانیہ جاۓ توآپکے بادشاہ کو بھی میرے بھائی کو ائرپورٹ لینے جانا ہوگا ، اس بات کا جواب برطانوی سفیر کے پاس نہ تھا اور وہ اپنا سا منہ لے کر خاموش ہوگیا ، سوال یہ ہے کے اغیار قائد صاحب سے کا جو اتنا احترام کرتے اور ان سے مرعوب بھی ہوتے تھے کچھ کہنے کی جرات نہ رکھتے تھے آخر کیوں ؟

یہ تصویر اور واقعات اس دور کے ہیں جب پاکستان نہ تو ایٹمی طاقت تھا نہ ہی اسکی کوئی باقاعدہ فوج تھی ، قومی خزانہ براۓ نام , فیکٹریاں کارخانے کچھ زیادہ فعال نہ تھے , معیشت نام تک ہی تھی تو پھر بھی اغیار قائد سے اتنا کیوں دبتے اور ڈرتے تھے ؟


آج جو ٹرمپ پاکستان کے بارے میں اتنا اچھل اچھل کر منفی بیان دے رہا ہے تو اسکی جرات کہاں سے پیدا ہوئی آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے آج پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج میں شمار ہوتی ہے پاکستان کے خزانے میں اربوں ڈالرز آتے اور پاکستان اپنےقیمتی قدرتی وسائل سے بھی مالامال ملک ہے پھر پاکستان کے خلاف سخت پالیسیاں رکھنے اور اسکو دھمکانے کا حوصلہ کہاں سے پیدا ہوا ،

جواب کچھ اسطرح ذہن میں آتا ہے کے قائد صاحب وسائل ، طاقتور فوج نہ ہونے کے باوجودغیروں تک کیلئے قابل احترام تھے کیوں کے انہوں نے کبھی کسی ملک سے بھیک نہ مانگی تھی، قائد صاحب کی ساری کی ساری ٹیم اعلی قابلیت رکھنے والے لوگوں پر تھی اور سب سے بڑھ کر قائد کے دبدبے کے پیچھے پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی ان سے عقیدت اور محبت تھی قائد کو دھمکانے کا مطلب کروڑوں مسلمانوں کو چیلنج کرنا تھا-


آج ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہئیے ہماری فارن پالیسی لولی لنگڑی ، خزانہ غیروں کے دئیے ہوۓ قرضوں اور امداد کا محتاج ہے تو نااہل قیادت جھوٹے بھرم کے ساتھ ملک پر مسلط ہے اور آج اغیار جانتے ہیں انکو عوامی حمایت حاصل ہی نہیں آج وہ پاکستان کے سر پر دوڑنے کو آتے ہیں، افسوس کے ہمارا وزیر خارجہ کیا جواب دے گا اسکی ساری فیملی امریکہ میں رہ کر مزے کر رہی ہے اسکی دولت بھی امریکہ میں ہے اب وہ کیسے منہ توڑ جواب دے
یہی نہیں ہمارے وزیر داخلہ کی فیملی بھی گرین کارڈ ہولڈر ہے، جس ملک کے وزیروں اور بادشاہ نے پاک سر زمین سے باہر اپنے بچاؤ کے پلان ٹو بنا رکھے ہوں وہاں اغیار دھمکیاں نہیں دیں گے تو کیا ایسے لوگوں سے دب کر رہیں گے ؟


حبیب جالب صاحب کا ایک شعر :


خاک میں مل گۓ نگینے لوگ
حکمراں بن گۓ کمینے لوگ
 

Annie

Moderator
Kameeney nahin ghadaar hain yeh hukamraan

ان حکمرانوں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر امریکہ ایمل کاسی اور ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگ نکال کر لے گیا اور یہ حکمران خوشامد میں بس ڈالروں کے داتا کو یس باس ہی کہتے رہ گۓ
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
ان حکمرانوں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر امریکہ ایمل کاسی اور ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگ نکال کر لے گیا اور یہ حکمران خوشامد میں بس ڈالروں کے داتا کو یس باس ہی کہتے رہ گۓ

Which is why American Senator said once "Pakistanis can sell their mother for money". The phrase fits on ruling elite (composed of civil and military establishments)
 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
ان حکمرانوں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر امریکہ ایمل کاسی اور ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگ نکال کر لے گیا اور یہ حکمران خوشامد میں بس ڈالروں کے داتا کو یس باس ہی کہتے رہ گۓ

pakistani awaam ka to bilkul b koi qassorrr nahi ha jo in ko select kerti ha??????
 

Annie

Moderator
Which is why American Senator said once "Pakistanis can sell their mother for money". The phrase fits on ruling elite (composed of civil and military establishments)

ان لوگوں نے پاکستان کو خوار ہی کیا ہے اور کیا کرنا ہے


شرم کا مقام ہے ہمارے ہمدرد سیاست دان بیرون ملک کے اقامے رکھتے ہیں اور یہ وزرا انکی فیملیز باہر انہی ملکوں میں نیشنلٹی لے کر رہتی ہیں یہی نہیں یہ پیسہ پاکستان سے بنا کر باہر لانڈر کرتے ہیں اور جبکے ملک کا نظام یہ چلانا چاہتے ہیں ان سب نے اپنے ڈوبنے کی صورت میں پلان ٹو بنا رکھے ہیں جو اپنے وطن سے مخلص نہیں انھیں ان سیٹوں پر بیٹھنے کا حق نہیں
اب امریکہ یا باقی دنیا انکی کیا عزت کرے یہ سچ میں دو منہ والے سانپ ہیں کھاتے پاکستان کا ہیں اڑاتے باہر جاکر ہیں
 

Annie

Moderator

pakistani awaam ka to bilkul b koi qassorrr nahi ha jo in ko select kerti ha??????


کیا آپکو معلوم نہیں کس قدر دھاندھلی ہوئی اور عوام کے منڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا
دور مت جائیں ابھی حلقہ ایک سو بس دیکھ لیں وہاں ہنگامی طور پر سڑکیں بن رہی ہیں حلقے کی لسٹیں بدلی جا رہی ہیں یہ سب پری رگنگ ہے اور کیا ہے ،
اس لیے چند ناسمجھ ووٹرز کو ساری عوام نہ سمجھیں
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

جرم ضعیفی کی سزا ، مرگ مفاجات

اے طائر لاہوتی ، اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

وہ زمانے میں معززتھے مسلماں ہوکر
ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر

 

Anuuge67

Chief Minister (5k+ posts)
When you have illiterate pimps in charge of your Country, no one will respect you or your Country.

Immoral traitor kameenay haram raised agents are your rulers. Removal of this rectum leadership with bullets only way.
 
Last edited:

Yahooo

Senator (1k+ posts)
کیا اعلی چول ماری ہے صبح صبح

Bowing was part of protocol at that time although Muslims Generally did not follow this due to their religious beliefs.



blogSpan.jpg


Above - Obama bowing to Japanese King and thousands more where US officials are bowing to kings, queens and heads of states.

There was a picture of Quaid bowing to Gandhi out of respect on an Indian social media site and they were making similar conclusions.
search
 
Last edited:

Yahooo

Senator (1k+ posts)

جرم ضعیفی کی سزا ، مرگ مفاجات

اے طائر لاہوتی ، اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

وہ زمانے میں معززتھے مسلماں ہوکر
ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر






چوہدری صاب کب جا رہے ہو پاکستان ؟؟
یا نیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کو ہی بھاشن دو گے

پر جماتیے ہو یہ تو آپکی جمانترو صفت ہوتی ہے
دوسروں کے بچے مروا کر اپنی سیاست
اور اپنے بچے امریکہ سے تعلیمیافتہ


 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)




چوہدری صاب کب جا رہے ہو پاکستان ؟؟
یا نیٹ پر بیٹھ کر دوسروں کو ہی بھاشن دو گے

پر جماتیے ہو یہ تو آپکی جمانترو صفت ہوتی ہے
دوسروں کے بچے مروا کر اپنی سیاست
اور اپنے بچے امریکہ سے تعلیمیافتہ



گھٹیا سوچ تبصرے کے لائق نہیں ، اقبال کا رونا ١٠٠ سال بعد بھی جاہل عوام کی سمجھ نہیں آ رہا ، الله ہدایت دے
جماعت اسلامی ہر وقت میدان عمل میں ہے ، باقی سب سیاسی میدان کے ناکام گھوڑے ہیں ، کچھ روشن خیالی کے بے لگام خرکار

 

Yahooo

Senator (1k+ posts)


گھٹیا سوچ تبصرے کے لائق نہیں ، اقبال کا رونا ١٠٠ سال بعد بھی جاہل عوام کی سمجھ نہیں آ رہا ، الله ہدایت دے
جماعت اسلامی ہر وقت میدان عمل میں ہے ، باقی سب سیاسی میدان کے ناکام گھوڑے ہیں ، کچھ روشن خیالی کے بے لگام خرکار




[FONT=&amp]اے طائر لاہوتی ، اس رزق سے موت اچھی [/FONT]
[FONT=&amp]جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی [/FONT]

چوہردی صاب - یہ آپ نے لکھا ہے نا
تو کیوں گوروں کا رزق کھا رہے ہیں جن کے آگے جا کر آپکو جھکنا پڑتا ہے
جایے محترم پاکستان اور اسے عظیم تر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے

ٹرمپ نے ایک نیا اعلان جنگ کر دیا ہے
جا کے خود کو کسی امریکی کیمپ یا ٹینک کے آگے پھاریے
 

Annie

Moderator
کیا اعلی چول ماری ہے صبح صبح

Bowing was part of protocol at that time although Muslims Generally did not follow this due to their religious beliefs.



blogSpan.jpg


Above - Obama bowing to Japanese King and thousands more where US officials are bowing to kings, queens and heads of states.

There was a picture of Quaid bowing to Gandhi out of respect on an Indian social media site and they were making similar conclusions.
search


جس شخص میں جرات نہیں اپنی اصل آئ ڈی سے آکر بونگی مارنے کی اسے دوسروں کو لیکچر دینے سے پہلے اپنی اصلیت آئینے میں دیکھ لینا چاہئیے
پروٹوکول آج بھی ہوتا ہے اور زوروں سے ہوتا ہے
ہمارے وزیرا عظم کو سعودیہ میں ملکوں کی کانفرنس میں شرکت پر ریاض کا گورنر لینے گیا تھا ٹرمپ کو لینے سعودیہ کا بادشاہ خود پروٹوکول کے ساتھ گیا


یہ بھی کوئی چول ماری تھی شاید وہاں کے بادشاہوں نے ؟


وزیرا عظم کو وہاں تقریر رٹا کر دور بٹھا رکھا تھا اور اسے تقریر کرنے بھی نہ دی جبکے بنگلہ دیش تک کے نمائندے بھی تقریر کرکے سٹیج پر پاس رہے
ہاہاہا یہ بھی کوئی چول ہی ہوگی


او ہاں ڈے ووس میں بادشاہ سلامت کو تقریر کرنے سے ہی بین کر دیا گیا یہ بھی کوئی عالمی پروٹوکول ہوگا ہاہاہا
اب مزید چولیں تلاش کریں
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
بہت خوب پوسٹ لکھی ہے پر ایک بات کہنا بھول گئیں اینی صاحبہ کہ کمینے لوگ ہی کمینے حکمران منتخب کرتے ہیں.
کل ایک پوسٹ میں کچھ لوگوں نے شور مچا کے سڑک پر کھڑی وی ایئ پی کے لئے روکاوٹوں کو ہٹوا لیا صرف اک بندہ ووکل تھا
پاکستان میں صرف پانچ فی صد لوگ ہی محب وطن ہیں.
اور باقی پچانوے فی صد وہی ہیں جو ہمارے حکمران ہیں.
ہر انسان میں اک جھوٹا موٹا چور ضرور ہوتا ہے پر جب معاشرے میں چور کو با عزت بنا دیا جاۓ تو سب چور کو ہی سلام کریں گے اور چوری ہی با عزت پیشہ ہو گا نا
اب کم از کم تیس سال روزانہ چور کو سڑک پر سرے عام جوتیاں لگیں تو قوم کی سوچ بدلے گی.
 

Annie

Moderator


گھٹیا سوچ تبصرے کے لائق نہیں ، اقبال کا رونا ١٠٠ سال بعد بھی جاہل عوام کی سمجھ نہیں آ رہا ، الله ہدایت دے
جماعت اسلامی ہر وقت میدان عمل میں ہے ، باقی سب سیاسی میدان کے ناکام گھوڑے ہیں ، کچھ روشن خیالی کے بے لگام خرکار




کیا کریں بیچارے آس لگا کر میری تھریڈز کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں جب آ جاتی ہے تو اپنے حواریوں کو بتا آتے ہیں میں فورم پر پوسٹ کرنے لگا ہوں
انھیں نواز کے عشق میں قائد کی توہین کرنا اور انکو ڈی ویلیو کرنا منظور ہے لیکن باہر رہ کر کہلواتے خود کو پاکستانی ہی ہونگے


جو لوگ قائد سے مخلص نہیں انکی میری نظر میں کوئی حیثیت نہیں ، دو نمبری آئ ڈیاں
 

Annie

Moderator
بہت خوب پوسٹ لکھی ہے پر ایک بات کہنا بھول گئیں اینی صاحبہ کہ کمینے لوگ ہی کمینے حکمران منتخب کرتے ہیں.
کل ایک پوسٹ میں کچھ لوگوں نے شور مچا کے سڑک پر کھڑی وی ایئ پی کے لئے روکاوٹوں کو ہٹوا لیا صرف اک بندہ ووکل تھا
پاکستان میں صرف پانچ فی صد لوگ ہی محب وطن ہیں.
اور باقی پچانوے فی صد وہی ہیں جو ہمارے حکمران ہیں.
ہر انسان میں اک جھوٹا موٹا چور ضرور ہوتا ہے پر جب معاشرے میں چور کو با عزت بنا دیا جاۓ تو سب چور کو ہی سلام کریں گے اور چوری ہی با عزت پیشہ ہو گا نا
اب کم از کم تیس سال روزانہ چور کو سڑک پر سرے عام جوتیاں لگیں تو قوم کی سوچ بدلے گی.


کیوں جناب میرے اور آپ جیسے سمندر پار پاکستانی کتنے فیصد ہیں اور کیا ہم اپنے ملک سے محبت نہیں کرتے ؟
ابھی کل پڑھا ہے کے پانامہ کو سب سے زیادہ پش اپ سوشل میڈیا سے ملا اور وہ اس انجام تک پہنچا
ہم بھی ایک فورس ہیں اور دور ہیں تو کیا ہوا پھر بھی دل ہے پاکستانی


حضور قانون کمزوروں کیلئے ہے طاقتوروں کیلئے نہیں یہی کمزوری ہے جس نے سوسایٹی کجو کرپٹ بنا رکھا ہے پھر عذاب کے طور پر یہ کرپٹ حکمران مسلط ہوۓ
لیکن بہت ہو گیا اب ہم سب کو مل کر اس جہالت کو ختم کرنا ہوگا اب چوروں کے جھوٹے پروپیگنڈے بیچ چورآے پھوڑیں گے