اور اس فرعون چیف جسٹس کی کرپشن کے خلاف ایک واحد اور واحد فیصل رضا عابدی کے علاوہ اور کون کھڑا ہے؟
فیصل رضا عابدی تو مانتا ہے کہ اسکی پارٹی کے وزراء کرپٹ ہیں اور عدالت میں انکے خلاف ثبوت ہیں، میڈیا کے پاس ثبوت ہیں، تو پھر عدالت اس پر فیصلے کیوں نہیں دیتی؟؟؟؟ فیصل رضا عابدی نے بالکل صحیح کہا ہے کہ عدالت فیصلے اس لیے نہیں دیتی کیونکہ اسے وہ اُسوقت کے لیے بچا کر رکھنا چاہتی ہے جب وہ حکومت سے اپنی کرپشن کے متعلق ساز باز کرتی ہے۔
چنانچہ سوال پھر یہ ہے کہ لعنت ہے اس قوم پر کہ جس کے منہ سے اس فرعون چیف جسٹس کی کرپشن کے خلاف کوئی لفظ نہیں نکلتا، اور آفرین ہے فیصل رضا عابدی پر ایک تن تنہا شخص نے اس فرعون کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔ اور اب ہزار پابندیوں کے باوجود وہ چیف جسٹس کے بنائے ہوئے جال کو تار تار کرتا ہوا پھر میدان میں آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے، اور میڈیا نے بھی اسکی ہمت کی وجہ سے اس فرعون چیف جسٹس کو چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے۔
آپ لوگ فیصل رضا عابدی کے بغض و عناد میں بول رہے ہیں۔ ذرا ایک مرتبہ پاکستانی بن کر انصاف کے ساتھ سوچیے۔