Tomatoes 'important in prostate cancer prevention'

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]ٹماٹرکھانے سے مردوں میں غدود کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تحقیق
[/h] ویب ڈیسک بدھ 27 اگست 2014

283314-tomato-1409159789-860-640x480.jpg

ٹماٹر مردوں کے غدودی کینسر کے خلاف زبردست مزاحمت پیدا کرتا ہے، تحقیق۔ فوٹو فائل

لندن: یوں تو تمام ہی سبزیاں اپنے اندر طاقت اور صحت کا خزانہ رکھتی ہیں تاہم کچھ تو بڑی بڑی بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوئیں ہیں اور اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف شیلڈ کا کام کرتا ہے۔
برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ایک ہفتے میں 10 ٹماٹر کھاتا ہے تو اس میں کینسر کی بیماری کا 20 فیصد خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال غدودی کینسر کے 35 ہزار کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ 10 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں، اسی لیے ماہرین کا خیال ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا کثرت سے استعال کینسر سمیت کئی بیماریوں کے سدباب کا باعث ہے۔
برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے 50 سے 69 سال کے درمیان عمر کے 20 ہزار افراد کی زندگی گزارنے کا مطالعہ کیا، ان کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو شخص ہر ہفتے 10 تازہ ٹماٹریا ان کا جوس استعمال کرتے ہیں ان میں غدود کے کینسر کی بیماری کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے، برسٹل یونیورسٹی کی پروفیسر وینیسا ار کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق نے ثابت کیا ہےکہ ٹماٹر مردوں کے غدودی کینسر کے خلاف زبردست مزاحمت پیدا کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں یہ خصوصیت لائیکوپین کی بدولت ہے، لائیکو پین ایک اینٹی آکسیڈینٹ ایجنٹ ہے جو ڈی این اے اور سیل کی توڑ پھوڑ کے خلاف جسم میں قوت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 2 اہم کینسر کے خلاف کام کرنے والے جز سیلینیم اور کیلشیم پاستا اور دودھ سے بنی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں اس لیے ان غذاؤں کا استعمال بھی کینسر کے خلاف اہم ہے۔
اکثر ماہرین کا کہنا ہے مردوں کو ان 3 قسم کی غذاؤں کا استعمال بڑھانا چاہئے کیوں کہ ان سے غدودی کینسر کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔

 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
چہرے کی جھریوں کیلیے وٹاکس انجکشن کینسر ک&#174

[h=1]چہرے کی جھریوں کیلیے وٹاکس انجکشن کینسر کے علاج میں بھی معاون
[/h] نیٹ نیوز ہفتہ 23 اگست 2014

282038-Vtaxinjection-1408734718-838-640x480.JPG

اعصاب شکن دوا بوٹاکس معدے کی رسولی کو بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اسے کیمو تھیرپی کے عمل کے لیے مزید کمزور بنا دیتی ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہونے والا بوٹاکس انجیکشن کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اعصاب معدے کے کینسر کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اعصاب شکن دوا بوٹاکس معدے کی رسولی کو بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اسے کیمو تھیرپی کے عمل کے لیے مزید کمزور بنا دیتی ہے۔
برطانیہ کے کینسر ریسرچ کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں اور بھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ انجیکشن زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں۔ بوٹاکس کو عموماً بڑھاپے کی علامات یعنی جھریوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ کینسر کے علاج کے لیے۔ سائنس دانوں نے دماغ اور نظامِ انہضام کے درمیان کام کرنے والی ویگس نرو کے معدے کے کینسر کی نشو و نما میں کردار پر تحقیق کی۔
تجربے سے ثابت ہوا کہ اس عصبیے کو کاٹ دینا یا اسے بوٹاکس کے استعمال سے سْن کر دینے سے معدے کے اندر سرطانی رسولی کی افزائش میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور اس پر کیمو تھراپی زیادہ موثر ہو جاتی ہے۔

 

jaggu

MPA (400+ posts)
Re: ٹماٹرکھانے سے مردوں میں غدود کے کینسر کا &#1

Whats a Gadood/Ghadod ?
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ٹماٹرکھانے سے مردوں میں غدود کے کینسر کا &#1

yeh ghoddod ghdood kia hai doc?
ssaf saf batao na kon sa ghoddod? kahan ka ggdood? kaisa khoddod?
tomato se kidney stone hotay hain 100% .