Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم

یار میں سیاست پی کے کا بھی شکریہ کرنا چاہوں گا
جس نے مشرف دور میں جنم لیا اور اتنے سال پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جد و جہد کی
اور آج یہ جدوجہد ثمر آور ہوتی نظر آتی ہیں
مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب یہ فورم شاید دس تھریڈز پر مشتمل ہوتا ہے ، ایک کالم میں
اور میں نے جوائن کیا ، صرف ٹاک شو سننے کے لئے
لیکن دس پندرہ دن بعد لکھنے لگا اور اپنے جذبات بیان کرنے لگا
ہم پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ بہت جذباتی ہو جاتے ہے
اور ملک کی افادیت زیادہ نظر آنے لگتی ہے
بہرحال عدیل کو آج کی فتہ مبارک ہو ، اس میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کو مبارک ہو جو تھریڈ لگاتے ہیں
سکیچ بناتے ہیں ، ٹاک شو سے کلپ کاٹتے ہیں ، لگاتے ہیں
ٹیوٹر اور فیس بک پر لگاتے ہیں
بہت کام ہوتا ہے
اس پر ایک گھر کا ماحول ہے ، خواتین بھی ممبر ہیں ، لکھتی ہیں ، بہت ماہر ہیں
سب کا شکریہ ..آج سب پاکستانی محب وطن لوگوں کی جیت ہے

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/forums/styles/Siasat/images/logo2017.png
Last edited: