Teams, fans will be provided foolproof security for PSL final:--PCB Chairman Shahryar Khan

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
میرے خیال میں یہ بےوقوفی سے زیادہ کچھ نہیں۔ جب اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ
یہاں بین القوامی میچ کروائے جائیں تو کیوں اتنا بڑا رسک لے رہے ہیں ۔ ہو سکتا ہے یہ فائینل والا پنگا نہ لیا ہوتا تو اتنے بندوں کی جانیں بھی نہ جاتیں ۔ اور ہاں اگر کسی مسئلے کے بغیر یہ فائینل ہو بھی گیا تو کیا انٹرنیشنل ٹیمیں یہاں آنے لگیں گیں؟ اور کیا دنیا اتنی بدھو ہے کہ ۵ دن میں چھ دھماکوں کی خبریں پڑھ کر بھی صرف فائینل کے یہاں ہو جانے سے پاکستان کو ایک محفوظ جگہ سمجھنے لگے گی؟ اور ہاں کیا ۳۰ ہزار لوگوں کے لائو میچ دیکھنے سے باقی ساری قوم کو فرق پڑتا ہے کہ وہ ٹی وی کوریج لاہور سے دیکھے یا دبئی سے؟ اس کا مقصد نا سٹیڈیم آباد کرنا ہے اور نا اس سے پاکستان کرکٹ کو چار چاند لگ جانے ہیں ۔ بس کوئی دو چار کروڑ کے اضافی اشتہار مل جائیں گے۔ ایک اور بات انہیں سوچنی چاہیے کہ موجودہ صورتِ حال میں تو شاید یہ امید رکھی جا سکتی ہو کہ دو چار سال میں یہاں کرکٹ ہونے لگے گی لیکن اگر فائینل میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو گیا (چاہے سٹیڈیم سے
باہر ہی کیوں نہ ہو) تو پھر اگلے دس سال تو آپ یہاں کرکٹ کا نام بھی نہیں لے سکتے چاہے دہشت گردی ختم ہی کیوں نہ ہو جائے۔
اور یہ بھی سوچیں کہ جب دہشت گردوں کو یہ معلوم ہوگا کہ پندرہ ہزار پولیس اس کام میں لگی ہے تو باقی حساس جگہوں پر ان کے لیے حملے کرنا آسان نہیں ہو گا؟
 
Last edited:

Back
Top