افغانستان میں امریکی کمان نے اصل تناظر سے ہٹ کر بنائی گئی ان رپورٹس کی تردید کر دی ہے کہ جس میں امریکہ کی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا دعوی کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے واضح طور پر کہا تھا کہ مجوزہ امن مذاکرات میں اتحادی اور امریکی فورسز کا کردار گفت و شنید کا حصہ ہوگا۔