جنرل راحیل شریف سے دردمندانہ اپیل
جنرل راحیل شریف صاحب اب جب آپ نے کرپٹ سیاستدانوں کے بادشاہ آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا ہے تو خدارا پیچھے نہیں ہٹنا کیونکہ یہ معاشی دہشتگرد ایک مافیا کی طرح ہمارے وطن سے چمٹے ہوئے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیا گیا تو یہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوجائیں گے۔ خدارا اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا ورنہ تاریخ اور قوم آپکو کبھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ لاڑکانہ ۔ کراچی سے خضدار لاہور پشاور اور خیبر وزیرستان تک قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔
صرف زرداری نہیں بلکہ نواز شریف۔ شہباز شریف۔ اسفندیار ولی، فضل الرّحمٰن، شیرپاؤ،یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرنا۔ ہم مارشل لاء کے خلاف ہیں لیکن دوسری طرف یہ بات بھی ثابت ہوگئ ہے کہ موجودہ نظام میں تبدیلی ووٹ سے نہیں آسکتی کیونکہ یہاں تو ووٹ ہی تبدیل ہوجاتا ہے اور اس کالے دھن میں اعلٰی عدالتوں کے کرپٹ جج اور الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے۔
جنرل راحیل شریف صاحب یہ معاشی دہشتگرد آتشی دہشتگردوں سے زیادہ ظالم ہیں آتشی دہشتگرد تو کم از کم مظلوم عوام کو فوراً جنت میں پہنچا دیتے ہیں جبکہ معاشی دہشتگرد تو عوام کا خون چوستے ہیں یہ عوام کو نہ جینے دیتے ہیں نہ مرنے دیتے ہیں بلکہ عوام کو 65 سالوں سے ذلیل و خوار کررہے ہیں
راحیل شریف صاحب ڈنڈا اٹھائیے قوم آپکے ساتھ ہے زرداری،الطاف حسین،نوازشریف،شہباز شریف،اسفندیار ولی،آفتاب شیر پاؤ،یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار،پرویز اشرف،ملک ریاض سمیت تمام لٹیرے اور کرپٹ سیاستدانوں،بیوروکریٹس، ججوں اور جرنیلوں کو کیفرِکردار تک پہنچانا ہے۔پوری قوم آپکی احسان مند ہوگی۔قدم بڑھاؤ اور ڈٹ جاؤ کراچی سے لیکر خیبر تک پوری قوم آپکے ساتھ ہے۔