Believer12
Chief Minister (5k+ posts)
@wadaich,
وڑائچ صاحب!۔
السلام و علیکم! یاد آوی کا شُکریہ۔ میں دیانتداری سے آپکے خلوص کا معترف ہوں اور وطن اور دین سے آپکی دِل لگی بھی قابلِ ستائش سمجھتا ہوُں۔
چند سوالات جِنکا کوئی جواب دیتا ہے نہ ہم ایسے گُمراہوں کی مدد کو آمادہ ہے، آپکی خدمت میں پیش ہیں۔
کیا ملالہ پر حملہ ہوا یا سب جھوٹ ہے؟ (اِس سلسلے میں میڈیا کا کِردار میرا موضوع نہیں اُسکا تذکرہ بے سود رہیگا اگر ممکن ہو تو اجتناب فرمائیے گا)۔
اگر ملالہ پر واقعی حملہ ہوا تو آجتک جو بتایا جا رہا ہے وہ سچ ہے؟ اگر سچ نہیں تو جھوٹ کی ملاوٹ کہاں سے شروع ہوئی؟ جھوٹ سچ علیحدہ علیحدہ کر دیجیئے!۔
زید حامد صاحب کے بقول فِرقہ وارنہ دہشت گردی میں ٹی ٹی پی بھی ملوث ہے اور یہ فعل تکفیری نظریات کا نُمائندہ ہے۔ آپکو یاد ہوگا کہ ریاض بسراء، ملک اسحٰق اور غُلام رسول شاہ جیسے فِرقہ پرستوں کو افغانستان میں لشکرِ جھنگوی کے کیمپوں میں مُلا عُمر کے دورِ امارت میں امان، پناہ اور تربیت کا منظم و مربوط اہتمام کیا گیا تھا اُس پر آپ کیا فرمائیں گے؟ (آپکے عِلاوہ دیگر فِرقہ پرستوں کی تسلی کیلیئے عرض ہے کہ ایران میں بھی ایسا ہی اہتمام تھا) اُمید ہے لشکرِ جھنگوی کی افغانستان میں موجودگی اور پنپنے جیسے حقائق کا آپکو عِلم ہوگا ورنہ کِسی صاحبِ وسیلہ سے تصدیق کر لیں کہ پاکستان میں فِرقہ وارانہ دہشت گردوں کی تربیت اور کُمک کا ایک مرکز مُلا عُمر کا افغانستان تھا یا نہیں۔
زید حامد صاحب یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اِن تکفیریوں، خارجیوں کو نظریاتی ایندھن اور قران و حدیث سے حوالے القاعدہ کے ایمن الظواہری وغیرہ فراہم کرتے ہیں ورنہ طالبان جاہل بدمعاش اور اُجڈ ہیں جِنکا قران و سُنت سے دوُر پار کا بھی واسطہ نہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایمن الظواہری اور اُسامہ کو اپنی چھتر چھایا مہیا کرنے والا مُلا عُمر اِس جُرم سے کیسے بری الذمہ ہو سکتا ہے؟ اگر آپ مُلا عُمر کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں سمجھتے تو لا تعلقی کا کوئی بیان یا فرمان نقل کر دئجئے ورنہ اُسکا آج تک کا عمل اِسکا بیّن ثبوت ہے۔
بعض دوسرے تھریڈز پر ملالہ واقعے کو مصنوعی قرار دینے والی پوسٹس پر آپکی تائید دیکھی تھی (مُمکن ہے فریبِ نظر ہو) وہاں بھی یہ سوال اُٹھایا تھا جواب ندارد دوبارہ پیشِ خِدمت ہے۔
کہ اگر ملالہ پر حملہ مصنوعی اور سازش ہے تو اِس سازش میں آرمی چیف، ملٹری انٹیلیجنس، سِول انٹیلیجنس، ہر درجے کی سیاسی قیادت، ملٹری ہسپتال، ہیلی کاپٹرز، فوجی تنصیبات، فوجی و غیر فوجی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور اُسکی سکول فیلوز سمیت سبھی ملوث ہیں اور وہ عمران خان بھی جو ایک دِن پہلے ڈرون حملوں کے خلاف ایک امن مارچ کی قیادت کر رہا تھا؟
کیونکہ آرمی چیف سمیت یہ حضرات ملالہ کی ہسپتال میں عیادت کرتے رہے اور آئی ایس پی آر اُسکی کنڈیشن کی اپ ڈیٹس جاری کرتا رہا ہے۔
اگر یہ سب اُس سازش میں شریک ہیں تو جِس پاکستان نے اُمۃ کی قیادت کرنی ہے اور خُراسانی لشکر بھی یہیں سے برامد ہونا ہیں تو یہ سب دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اُسکا اور اُسکے ایٹمی اثاثوں کا اللہ حافظ ہے۔
لُطف کی بات یہ ہے زید حامد صاحب کے نزدیک غازی بردران بھی تکفیری کارندے تھے، یہ میرے عِلم میں ہوشرُبا اِضافہ ہے۔
زید حامد صاحب نے اِن تکفیریوں کے ہاتھوں مارے جانے والوں کو احادیثِ نبوی کی روشنی مین جنت کی بشارت بھی سُنائی ہے جو درباروں بازاروں اور اِمام بارگاہوں میں مارے جانیوالے سُنیوں اور شیعوں کے قتلام پر تالیاں پیٹنے والوں کی مُرادوں پر اوس ڈالتا ہوگا۔
due some problems in pc cant write in urdu. you have explained very nicely. I should say my views and my thinking are same as you. I have left this matter on Allah because these people some days ago who were posting threads about Malala and callign this horrific incident a drama are shameless. i spent lot of hours in past to explain but they dont want to leave the path which leads them towards Hell. they have lost their sense of humanity and all kind of moral values.they are muslims only by name but their thinking reveals to the world that actually they are not different than animals.....i left this matter on Allah and they will recieve the result of their own thinking.
Last edited: