Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔
سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے عید کے پہلے روز سے ابھی تک لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات پہنچ رہے ہیں، فضاگٹ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، گبین جبہ، مہو ڈنڈ، مٹلتان،گلیشئر، اتروڑ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھرے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ہوٹلز میں مشکل سے کمرے دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے اکثرسیاح ٹینٹوں میں راتیں گزا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کچھ دن پہلے ہی سوات موٹروے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی تھی جس کی وجہ سے سیاحوں کیلئے سوات آمد میں آسانی پیدا ہوگئی اور سیاحوں نے بڑی تعداد میں سوات کا رخ کیا۔۔ دیکھئے سوات موٹروے کے مناظر
https://twitter.com/x/status/1137459965034139648
https://twitter.com/x/status/1137303035514904576
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/GmbT8xg.jpg
Last edited: