Salma Khan
Minister (2k+ posts)
سپریم کورٹ کے جج کو بھی افغانستان سے بھتے کی کال ملنے کا انکشاف
:13::13::13:
سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ماہ پہلے انہیں بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی، بھتے کی ادائیگی افغان شہر جلال آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوتی ہے۔
:13::13::13:
سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ماہ پہلے انہیں بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی، بھتے کی ادائیگی افغان شہر جلال آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوتی ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ایک ماہ پہلے انہیں بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی، تعارف کروانے کا کہا تو کالر کو سمجھ آئی کہ اس نے غلط کال ملا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج نے انکشاف کیا کہ بھتے کی ادائیگی افغان شہر جلال آباد کے قریب ایک گاؤں میں ہوتی ہے جبکہ دہشت گردوں کی پچاس فیصد سے زیادہ آمدن کا ذریعہ منشیات ہے۔فاضل جج نے کہا کہ منشیات کی 70 فیصد پیداوار افغانستان میں ہوتی ہے اور افغانستان پر قابض عالمی طاقتیں چاہیں تو ایک دن میں منشیات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ عدالت نے علاؤ الدین اور جلال الدین کی عمر قید سزا کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔
Last edited by a moderator: