حکمران ، سرمایہ دار اور مذہبی پیشوا کے گٹھ جوڑ نے عوام کے ذہنوں کو مختلف دھوکوں سے مفلوج کر کے ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا ہے ورنہ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا ۔
توحید کے تصور کا رُخ موڑ دیا گیا ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے اُن وحشی گنوار ،جھگڑالو قبائل کو جو بات بات پر لڑنے مرنے پر آمادہ رہتے تھے ،اور جن کی دنیا میں کوئی اہمیت نہیں تھی، توحید کا سبق پڑھا کر ایسی طاقت میں تبدیل کر دیا جس نے دنیا کی تاریخ کا رخ موڑ دیا ۔
اقیموالصلاہ
اتحاد اور نظم و ضبط کا نظام قائم کرو ۔ صرف مسجد میں نماز کی نمائش صلات نہیں ہو سکتی ۔