Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)

سراج الحق صاحب نے عمران خان کا جواب ایک عوامی جلسے میں دے دیا جو سوال خان صاحب نے دیر جلسہ عام میں کیے۔
بابا،جواب تو آپ نے دینا ہے!
ہم نےمولانا فضل الرحمان سے اتحاد اس لئے کیا ہے کہ نہ وہ نیب زدہ ہے، نہ قرض معاف کرانے والا اورنہ ان کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے۔ میں نے تو علماء اور دینی جماعتوں کو اکھٹا کرکے ساتھ ملایا ہے مگرآپ نے کن لوگوں کو ساتھ ملا دیا ہے؟
بابا! جن سیاسی لوٹوں کو آپ نے اکٹھا کیا ہے، اس کے ذریعے آپ کون سی تبدیلی اور انقلاب لائیں گے؟ وہ لوٹے جو مسترد شدہ ہے اور جنھوں نے سترسالوں سے لوگوں کو دھوکے میں رکھا۔ جن کی وجہ سے قوم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام ہے۔ اس وجہ سے تو پی ٹی آئی کے مخلص کارکنان بھی مضطرب، پریشان اور مایوس ہیں کہ تبدیلی اور انقلاب کا جو خواب انھوں نے دیکھا تھا، وہ چکنا چور ہو چکا ہے۔
سراج الحق، امیر جماعت اسلامی پاکستان
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/t24VDkG.jpg
Last edited by a moderator: