Sheikh Zayd Hospital's doctor not only treating injured but also donating blood- Salute To You Sir !

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)


شیخ زید ہاسپٹل لاہور میں ایک ڈاکٹر اپنے مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنا خون بھی دے رہا ہے_ میں آپ کو سلوٹ کرتا ہوں سر_

(clap)


ہمارا دشمن آج ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور مختلف چالیں چل رہا ہے_ سونے پر سہاگہ ہمارے حکمران ہیں جو پاکستانیوں کے خون پر بھی آم ڈپلومیسی کے تحت منہ میں چوسنی دبائے بیٹھے ہیں_ آج آپسی اختلافات اور جھگڑوں کی بجائے ہمیں اس ڈاکٹر جیسے جذبہ کی ضرورت ہے_


اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

(jhanda)




12670349_245704952442840_3418962851347297087_n.jpg
 

ajaved

MPA (400+ posts)
Re: Must Salute this Doctor ! #Respect

salute to u Dr.. this is real Pakistan.. i hope raw funded mullahs in islamabad should learn something from this Dr.
 

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

کیا اس جذبے کو کوئی شکست دے سکتا ہے؟


میں اپنے کزن اور بھانجے کے ساتھ بلڈ ڈونیٹ کرنے شیخ شید ہسپتال پہنچا تو وہاں پہ پہلے ہی بلڈ الحمد للہ کافی ہو گیا تھا وہاں موجود رضاکاروں کو اپنا نمبر اور بلڈ گروپ لکھوایا تو انہوں نے کہا کہ آپ جناح چلے جائیں وہاں زیادہ ضرورت ہے ادھر پہنچے تو وہاں بھی بلڈ کافی تھا ادھر بھی انہوں نے کہا نام نمبر لکھوا دیں ہم کال کر لیں گے جب ضرورت ہوگی۔ وہاں ایک بھائی کھڑے رضا کار سے بات کر رہے تھے کہ ہمارے چار ریسٹورنٹ ہیں میں وہاں کے سارے عملے کو ساتھ لے کر بلڈ دونیٹ کرنے آیا ہوں۔


یہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ایک حصہ زخمی ہو تو سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔ جو جس حد تک کر سکتا تھا وہ کر رہا ہے۔
‫#‏اللہ‬ پاک ہمارے وطن اور ہمارے لوگوں کو اپنی امان میں رکھے ۔اور ملک دشمن عناصر کو ہدایت عطاٖء فرمائے اگر ہدایت ان کی قسمت میں نہیں ہے تو انہیں تباہ برباد فرمائے ۔ آمین_ ماخوذ