شہبازشریف کی حکومت توچلی گئی لیکن ان کےچیلےبازنہ آئے۔قصور میں زینب اور دیگر مظلوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ پروگرام ریکارڈ کرنے والی سماء کی ٹیم کو مبینہ پولیس اہلکاروں نے ہراساں کرنا شروع کردیا۔متاثرین پر بھی سچ نہ بولنے کیلئے دباؤ ڈالاگیا۔ایک مبینہ پولیس افسر نے سماء کی ٹیم کے دورے کی پل پل کی فوٹیج بنائی۔
پنجاب میں شہبازشریف کی وزارت توختم ہوئی لیکن ان کےسابقہ ماتحت بازنہ آئے۔پنجاب پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے ختم نہ ہوئے۔سابق لیگی حکومت کےخلاف بیانات پر مبنی رپورٹ مبینہ پولیس افسر نے پل پل کی رپورٹ تیار کی۔
قصور میں زینب کےگھر سماء کی ٹیم پہنچی توپولیس موبائل پہلے سے موجود تھی۔پروگرام کی ریکارڈنگ تو ہوئی مگر پولیس اپنا کام کرچکی تھی۔یہی نہیں متاثرہ فیملیز کو دھمکیوں کے ساتھ ساتھ زینب کے والد کو بھی ہاتھ ہلکا رکھنے کے ہدایت کی گئی ۔
سماء کی ٹیم جب زینب کے گھر سے روانہ ہوئی توسرکاری افسر نے سماء کی ٹیم کا پیچھا کیااورقبرستان بھی گئے۔سماء کے سوال پرمبینہ پولیس افسر نے کہا کہ اوپر والوں کو تفصیلی رپورٹ دینی ہے،آپ لوگ ہمارے کام میں دخل اندازی نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/06/1177107/