Scientists link up monkey and rat brains in world-first experiment

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
سائنسدانوں کا دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانے کا کامیاب تجربہ



11745771_481839458641904_2710267811842116157_n.jpg

ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے بندروں اور چوہوں کے دماغ کو جوڑ کر ایک مشترکہ عمل انجام دیا۔ فوٹو:فائل

ڈرہم ، نارتھ کیرولینا: سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ دو بندروں اور دو چوہوں کے دماغوں کو باہمی طور پر جوڑ کر ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے جو ایک زندہ کمپیوٹر کی طرح مسائل حل کرتا ہے۔
دماغوں کو جوڑ کر زندہ کمپیوٹر بنانا محض سائنسی فلموں کا ایک تصور تھا لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے دماغوں کو جوڑ کر موسمیاتی پیشگوئی کا ایسا مسئلہ حل کیا ہے جو وہ اپنے دماغ سے حل نہیں کرسکتے تھے۔ اسی طرح تین بندروں کے دماغوں کو جوڑ کر ایک ڈجیٹل کردار کے بازو کو ہلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
11249407_481839585308558_3691896242244484839_n.jpg

سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ میگوئیل نکولیلس نے اسے ’سپربرین‘ کا نام دیا ہے اور اس نیٹ ورک کو ’برین نیٹ‘ کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق جانوروں کے دماغ کو ’نامیاتی‘ یا آرگینک کمپیوٹر کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک تجربے میں مختلف کمروں میں بیٹھے ہوئے بندروں کے سر پر برقی سرگرمی رپورٹ کرنے کے لیے برقیرے ( الیکٹروڈز) لگائے گئے اور اس میں تمام بندروں نے مل کر اپنی سوچ سے ایک ڈیجیٹل اوتار(کردار) کا بازو ہلایا اور اس کے لیے سب بندروں نے مشترکہ کوشش کی تھی۔
11695737_481839578641892_532744732806790436_n.jpg


ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح بہت جلد فالج ذدہ اور معذور افراد اپنی سوچ سے اشیا کو چلاسکیں گے اور اس سے بھی بڑھ کر بہت سارے دماغوں کی قوت کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر پیچیدہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 
Last edited by a moderator:

remykhan

Chief Minister (5k+ posts)
Skies the limit when you go into research n development, can someone tell the Muslims that God helps only those who help themselves?
 

airbender

Councller (250+ posts)
We also have same experiment Zardari novel ideas in corruption plus ishaq dar formal methods , asad omar /shaukat tareen hoarding methodolgies result MEESAQ E JAHMORIAT
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
واہ اس کا مطلب کہ سوہراب اور پرفیکٹ سٹرانگر کا امتزاج آنے والا ہے
پھر تو ایک جیالا ایک پٹواری تو مل کر پٹوالا بن جیے گا
 

Back
Top