SC reserves verdict in Ata ul Haq appointment as chairman PTV case

Kamran Stu

MPA (400+ posts)
ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس:
419133_52209355.jpg
ata.jpg

سپریم کورٹ نے عطاءالحق قاسمی کی تعیناتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی مزید سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ اور اسحاق ڈار کو 9جولائی کو سنیں گے‘ اسحاق ڈار صحت مند پھر رہے ہیں اب ان کو آنا پڑے گا‘ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کیسے آنے سے گریز کرتے ہیں‘ ہر بار حکومت نے عطاءالحق قاسمی کو نوازا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیئرمین و ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بہت ہی سنجیدگی سے معاملہ نیب کو بھجوانے کا سوچ رہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ پرویز رشید نے کس معیار پر عطاءالحق قاسمی کا انتخاب کیا۔ وکیل پرویز رشید نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی چار چیئرمین لگائے گئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عطاءالحق قاسمی واحد قابل میڈیا پرسن تھے۔ ریکارڈ دیکھ لیں یہ سب کچھ کس حکومت نے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہربار حکومت نے عطاءالحق قاسمی کو نوازا وکیل نے بتایا کہ تنخواہ کی منظوری وزیراعظم نے کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے منظور کی گئی سمری کہاں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ پندرہ لاکھ تنخواہ کی سمری فنانس ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم کو گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جتنی لاقانونیت ہوئی سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس شخص کی تعیناتی کس کے کہنے پر ہوئی۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات پرویز رشید کے اختیارات لامحدود نہیں تھے چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پرویز رشید صاحب آپ کی اپنی کتنی تنخواہ تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈھائی تین لاکھ آپ کی اپنی تنخواہ تھی یہاں مرسیڈیز گاڑیاں چلتی رہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایسا کون سا اختیار تھا جو اتنی تنخواہیں دی گئیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عطاءالحق قاسمی ایک ہی وقت میں چیئرمین اور ایم ڈی تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز رشید صاحب آپ ہمارے لیڈر ہیں قوم کے پیسے کا ادراک ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ خود کہتا نواز شریف کے حق میں بڑے مضامین لکھے پرویز رشید نے بتایا کہ عطاءالحق قاسمی کی تقرری ادارے کو بچانے کے لئے کی ۔ تنخواہ کے معاملے پر تمام اداروں سے رہنمائی لی۔ پرویز رشید نے تنخواہ کی ذمہ داری فنانسن ڈویژن پر ڈال دی۔ پرویز رشید نے بتایا کہ فنانس ڈویژن چاہتا تو تنخواہ روک سکتا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سربراہ کی خواہش پر تقرری سے ادارہ کیسے انکار کرسکتا ہے۔ اس وقت کے وزیر خزانہ اور سیکرٹری کو طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار صحت مند پھر رہے ہیں اب ان کو آنا پڑے گا۔ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کیسے آنے سے گریز کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے عطاءالحق قاسمی کی تعیناتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ اور اسحاق ڈار کو 9جولائی کو سنیں گے۔ ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی مزید سماعت 9جولائی کو ہوگی۔ عطاءالحق قاسمی کی تقرری کی حد تک فیصلہ محفوظ کررہے ہیں۔


Source
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ata Qasmi Jesay darbari..Mirasi sahafio ko jailo m band Kar dena chahay.ur in ko society Mien itna badnam karna chahay ke ayandah koi darbari sahafi ban ney ki himmat hi na karay ur kano ko hath lagay...
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
إس بڈھے حرام خور کو ویاگرا کے اتنے ڈبے کھلائو کہ یہ ’اکڑ‘ سے مر جائے