lord_sultan
Councller (250+ posts)
پچھلے دنوں چودھری شجاعت حسین سیلابی ریلے میں پھنس گئے ٹرک پر چڑھ کر جان بچائی۔
ہمارے سیاست دان اپنی بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر سمجھتے ہیں کہ وہ موت سمیت تمام قدرتی آفات سے محفوظ ہو گئے لیکن یہ خدا کی قدرت ہے کہ اسکے ایک ادنیٰ سے عذاب نے چودھری صاحب کو بلٹ پروف سے نکال کر ٹرک کی چھت پر چڑھا دیا۔ لگژری گاڑیوں میں سفر کرنیوالے چودھری صاحب کو ٹرک کا سفر خاصا تکلیف دہ گزرا ہوگا لیکن انہیں ٹرک کی اہمیت کا بھی اندازہ ہو گیا ہو گا ۔ ٹرک میں اے سی تو نہ تھا اور نہ آرام دہ سیٹیں لیکن چودھری صاحب ٹرک کی چھت پر بیٹھ کر قدرتی اے سی کی تازہ ہوا کے مزے لوٹتے رہے اس پر بارش نے انکا مزہ دوبالا کردیا ہو گا۔
چودھری شجاعت صاحب کا جان بچا کر ٹرک کی چھت پر چڑھنا ملک کے باقی سیاست دانوں کیلئے بھی ایک اشارہ ہے کہ جب خدا کا عذاب آگھیرتا ہے تو انکی لمبی چوڑی بلٹ پروف گاڑی بھی ان کا ساتھ نہیں دیتی جان بچانے کیلئے انہیں آخر غریب عوام کے ٹرکوں اور بسوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ویسے چودھری صاحب کو ٹرک کی چھت پر دیکھ کر لوگوں نے یہی گمان کیا ہو گا کہ وڈے چودھری صاحب شاید اپنی سبزی کا ٹرک لے کر منڈی جا رہے ہیں۔