فوج کی دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ جنگ کے مثبت نتائج ملنے کے ساتھ ہی اقوام عالم میں ہماری عزت میں اضافہ ہونے لگا ہے اسکی سب سے بڑی مثال روس کا ہمارے ساتھ بدلا ہوا رویہ ہے، آج ہماری فوج دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انڈیا کی خفیہ ایجنسیوں سے بھی پرا کسی وار لڑ رہی ہے ،فوج کی کامیابیوں کا گراف حیرت زدہ کرنے والا ہے حتی کہ فوج کو خود بھی اسکا اندازہ ہے، فوج نے شائد اسی لئے سندھ اور بلوچستان کے شہری علاقوں میں بھی مذہبی و سیاسی جماتوں کی پھیلائی ہوئی غلاظت کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے انہوں نے یہ کام پنجاب میں بھی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے
ان کامیابیوں کو دنیا بغور دیکھ رہی ہے اور ہماری سنجیدگی کا جائزہ لیتے ہوے اپنی خارجہ پالیسیاں بدتدرج بدلنے لگی ہے
میرے خیال سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب ایکشن کے بعد ہماری عزت بڑھی ہے اور ہماری سفارتی تنہایوں کا سلسلہ اب رک چکا ہے
دلدار برادر یہ بات آپ نے بہت اہم لکھی ہے کہ دنیا میں ہماری قوم کی عزت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متواتر کامیابیوں کے بعد بڑھی ہے میں یہاں کچھ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ ہماری فوج نے سعودیہ کی یمن کے خلاف کاروائی کا حصہ بننے سے انکار کر کے بھی قوم کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پاکستانی فوج نے انہیں احساس دلوایا ہے کہ آج وہ دور نہیں کہ ہم مسلمان ممالک آپس میں الجھیں ،آج وہ وقت ہے کہ سب مسلمان اکٹھے ہوجائیں جسکے پاس تیل ہے وہ دوسرے کو دے اور جسکے پاس گندم ہے وہ غریب مسلمانوں کو دے اسطرح مل جل کر رہیں اور تعلیم پر خرچ کریں تو ہم میں کوی ملک غریب نہیں رہے گا
میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ آج کے بعد پاکستان کسی امریکی جنگ کا حصہ بھی نہیں بنے گا ،صاف اور کورا جواب ہے
اگر سعودیہ کو انکار کر دیا ہے تو دوسرا کوی بھی اس سے زیادہ اہم نہیں
پاکستان کا ایک علیحدہ تشخص ابھرے گا تو ہماری عزت کی جاۓ گی